Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈپٹی کمشنرجہلم بھینسوں کے باڑوں کو جہلم شہر سے باہر منتقل کروانے میں ناکام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈپٹی کمشنرجہلم بھینسوں کے باڑوں کو جہلم شہر سے باہر منتقل کروانے میں ناکام

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
20 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شہرسے بھینسوں کے باڑوں کو شہر سے باہر منتقل کروانے میں ناکام ، ڈپٹی کمشنر نے 5 مئی 2023 کو بھینسوں کے باڑوں کو شہر سے باہر منتقل کروانے کے لئے تحریری احکامات جاری کئے ، 11 ماہ گزر جانے کے باوجود بااثر باڑہ مالکان شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کئے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے 5 مئی 2023 کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ، اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ، ایم او آر میونسپل کمیٹی کو تحریری حکم جاری کیا جس میں متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ اندرون شہر میں موجود درجنوں بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل کروائے جائیں جس پر 11 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں میں موجود بھینسوں کے باڑوں سے بھینسوں کا فضلہ اٹھا کر سیوریج لائنوں میں بہا دیا جاتا ہے جبکہ بعض مالکان محلوں کے خالی پلاٹوں اور گلیوں میں پھیلا دیتے ہیں جس کیوجہ سے سکولز و کالجز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے آنے جانے والے بزرگوں سمیت مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجود بااثر مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں جو کہ محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ ذمہ داران کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سے بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر ویران جگہوں پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور گیس ریفلنگ کا دھندا عروج پر، شہریوں میں تشویش

31 مارچ, 2026

انسانی سمگلر کن نئے طریقوں سے پاکستانیوں کو ورغلا رہے ہیں؟

30 نومبر, 2023

جہلم میں دوکان کے باہر سے رکشہ چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ رکشہ برآمد

22 اپریل, 2024

میٹرک امتحانات؛ ضلع جہلم کے امتحانی مراکز میں شفافیت اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک

10 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں