Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: انسانی سمگلر کن نئے طریقوں سے پاکستانیوں کو ورغلا رہے ہیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

انسانی سمگلر کن نئے طریقوں سے پاکستانیوں کو ورغلا رہے ہیں؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

ملائیشیا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں مستنصر حسین کو ڈاک کا انتظار تھا وہ کئی روز سے فکر مندی سے جس ڈاک کا انتظار کر رہے تھے اس میں ان کو اپنا پاسپورٹ ملنا تھا اور پھر ایک دن ان کو ڈاک موصول ہوئی اور اس میں ان کا پاسپورٹ تھا۔

اس پاسپورٹ پر آسٹریلیا کا ویزا لگا ہوا تھا۔ ویزا دیکھ کر ان کی جان میں جان آئی۔ لیکن ابھی ان کی فکر پوری طرح ختم نہیں ہوئی تھی کیونکہ انہوں نے پاکستان سے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے اور افراد کے پاسپورٹ بھی ویزا لگوانے کے لیے ایک ایجنٹ کو دے رکھے تھے۔ یہ ایجنٹ کئی ملکوں میں کام کر رہا تھا۔

جب ساتوں افراد کو پاسپورٹ مل گئے تو ایجنٹ نے باقی کی رقم کا تقاضا کیا۔ لیکن اس سے پہلے مستنصر کو انکشاف ہوا کہ اس کے پاسپورٹ پر لگنے والا ویزا جعلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’سہیل صدیقی نامی ایجنٹ کے ساتھ سات ویزوں کا 80 لاکھ روپیہ طے کیا تھا اور ورک ویزے دلوانے کی بات ہوئی تھی۔ ہم اس کو 65 لاکھ روپے دے چکے تھے باقی پیسے پاسپورٹ ملنے کے بعد دینے تھے۔ لیکن اس سارے عمل میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی تھی۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ’جب پاسپورٹ مجھے ملا اور دو دن کے بعد پاکستان میں میرے کزنز کو بھی پاسپورٹ ملے تو ہم سے سہیل نے باقی کے پیسوں کا تقاضا کیا۔ تو اس وقت ایسے ہی ہمارے دل میں خیال آیا کہ ویزوں کو چیک کروا لیا جائے۔ ہم کون سا دو نمبر کام کر رہے تھے ہم نے جینوئن کام کے پیسے دیے تھے۔ جب ہم نے اپنے آسٹریلین ویزوں کو چیک کروایا تو وہ جعلی تھے۔‘

مستنصر نے ایجنٹ سے رابطہ کیا تو انہیں کہا گیا کہ ’کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی آپ پاسپورٹ واپس دیں، پاسپورٹ واپس دیے تو وہ سہیل نامی شخص پاسپورٹ اور پیسے سمیت غائب ہو چکا ہے۔ اس وقت ملائیشیا میں پاکستانی ایمبیسی کے ذریعے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی جو اب اس شخص کی کھوج میں ہے۔‘

پنجاب کے ضلع قصور میں ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جو اس وقت تک مختلف لوگوں سے ورکنگ ویزوں کی مد میں دس کروڑ روپے اکھٹے کر چکا ہے۔

طیب علی نامی شخص نے شہر میں جگہ جگہ بینر لگوا رکھے تھے کہ مختلف ملکوں کے ورک پرمٹ ویزے دستیاب ہیں۔

اچھے مستقبل کی خاطر لوگ سمندری راستوں سے یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

تاہم ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن سمگلنگ ونگ نے اس وقت طیب کو گرفتار کیا جب وہ دس کروڑ سے زائد رقم اکھٹی کر چکا تھا اور اب فرار ہونے کی تیاریوں میں تھا۔

یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعات کے بعد پاکستان میں کام کرنے والے انسانی سمگلروں اور ایجنٹس نے اپنے طور طریقوں میں خاصی تبدیلی کی ہے اور اب وہ لوگوں کو سیدھے ورکنگ پرمٹ اور جعلی ویزوں کے ذریعے بے وقوف بنا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل منعم چوہدری بتاتے ہیں کہ ’یونان کشتی حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن کیے گئے اور ان افراد کو پکڑا گیا جو اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔ لیکن اب انہوں نے اپنے طریقوں میں تبدیلی کی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’اب ایف آئی اے ان افراد پر بھی کڑی نظر رکھتی ہے جو عمرہ کرنے کے لیے جاتے ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں میں ایسے بہت سے افراد کو سفر سے روکا گیا جن پر شک گزرا اور بعد میں یہ بات ثابت ہوئی کہ انہیں وہاں سے ساؤتھ افریقہ بھیجا جانا تھا۔‘

جیسے جیسے انسانی سمگلروں کے پرانے طریقے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں آتے ویسے ہی یہ افراد اپنے طریقوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔

منعم چوہدری کے مطابق یہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ جس کے پے درپے واقعات ہونے بعد ہی یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اب انسانی سمگلر کون سا نیا طریقہ استعمال کر رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ہیلمٹ خلاف ورزی پر ایف آئی آرز اور بھاری جرمانے، گاڑیوں کے ریکارڈ توڑ چالانوں پر شہریوں کو شدید تشویش

5 جنوری, 2026

دینہ: سرد موسم جلد کو بری طرح متاثر کرتا ہے، ڈاکٹر طیبہ مسعود

11 نومبر, 2025

پرائیویٹ ڈاکٹرز کی فیسیں مریضوں کی پہنچ سے دور، ڈاکٹر زمسیحاسے قصابوں کاروپ دھارنےلگے

25 اکتوبر, 2024

جہلم میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

19 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں