Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانیہ: پاکستانی نژاد صادق خان کی تاریخی کامیابی، تیسری بار میئر لندن منتخب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانیہ: پاکستانی نژاد صادق خان کی تاریخی کامیابی، تیسری بار میئر لندن منتخب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما پاکستانی نژاد صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’انڈیپنڈنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سامنے آنے والے ابتدائی اشارے بطور میئر لندن پاکستانی نژاد صادق خان کی کامیابی ظاہر کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متعدد مقامات سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق صادق خان نے اپنے مخالف امیدوار سوسن ہال کو شکست دے دی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ کاؤنسلز میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے پہلے روز وزیر اعظم رشی سوناک کو خوفناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اب وہ دارالحکومت اور ویسٹ مڈلینڈز کے میئر الیکشن کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

جمعرات کو ہونے والے 107 کونسلوں میں سے 102 کے مکمل نتائج کا اعلان جمعہ کی رات تک کر دیا تھا جن کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے 400 سے زیادہ کونسلرز ہار گئے جب کہ 10 کونسلز میں اس کی پوزیشن بہت زیادہ کمزور ہوگئی۔

ساؤتھ یارکشائر اور لیورپول نے لیبر پارٹی کے میئرز کے امیدوار کو ووٹ دیا جب کہ ویسٹ مڈلینڈز میں رشی سوناک کی ٹوری پارٹی کے امیدوار اینڈی اسٹریٹ کی جیت وزیر اعظم کی مخالف قیادت کی اہم عہدے پر پیش قدمی روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ صادق خان 2021 میں سخت مقابلے کے بعد دوسری مدت کے لیے لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، وہ 2016 میں فتح کے بعد لندن کے پہلے مسلمان میئر بنے تھے۔

2016 میں پاکستاتی بس ڈرائیور کے 45 سالہ بیٹے صادق خان نے اس وقت کے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی کے نامزد امیدوار، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی کروڑپتی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔

صادق خان نے حکومت کی جانب سے بنائے گئے سرکاری گھر میں پرورش پائی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
50%
4 km/h
بدھ
35 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یو اے ای کی پہلی پکی سڑک بنانے والوں میں شامل پاکستانی شہری کے اعزاز میں تقریب

16 مئی, 2024

بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں دبئی میں ڈنر، 35 ممالک میں تنظیم سازی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا

13 مارچ, 2024

نبی کریم ﷺ کی ذات ِ مبارکہ سے ہی تمام انسانیت کوبھلائی اور خیر نصیب ہوئی، امیر عبدالقدیر اعوان

31 اکتوبر, 2024

گرومنگ گینگ میں ملوث تین پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو قید کی سزا

19 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں