Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جرمنی میں مسلم طلبہ کے زیرِاثر اسلام قبول کرنے والے مسیحی طلبہ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے مغربی میڈیا نے پروپیگنڈا بھی شروع کردیا ہے جس کا بنیادی مقصد جرمنی، فرانس اور دیگر بڑے یورپی ممالک میں مسلم ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کے لیے نفرت پیدا کرنا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں مسلمانوں سے نفرت کا رنگ نمایاں ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں بہت سے نوجوان طلبہ مسلم تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد سے گھبراکر اسلام قبول کر رہے ہیں۔ اخبار کا استدلال ہے کہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث مسیحی طلبہ خود کو اجنبی اور غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی ایسے والدین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو اسلام میں غیر معمولی دلچسپی لینے والے اپنے بچوں کو کاؤنسلنگ سینٹر لارہے ہیں۔ جرمنی ٹیبلائڈ بلڈ کے مطابق والدین بتاتے ہیں کہ بچے اس خوف میں مبتلا ہیں کہ کہیں وہ اپنے ہی ماحول میں اجنبی ہوکر نہ رہ جائیں۔

ڈیلی میل کے مطابق کرمنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (لوئر سیگزنی) نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ 67 اعشاریہ 8 فیصد طلبہ کہتے ہیں کہ وہ ملکی قوانین پر قرآنی احکام کو ترجیح اور فوقیت دیتے ہیں۔ اور 45.6 فیصد طلبہ کے خیال میں شرعی حکومت حکمرانی کی بہترین شکل ہے۔

برلن اور فرینکفرٹ میں متعدد اسکولوں میں مسلم طلبہ کی تعداد 80 فیصد تک ہے۔ یہ تبدیلی ایک عشرے کے دوران تارکینِ وطن کو بڑی تعداد میں قبول کرنے کا نتیجہ ہے۔

ایک ریاستی اسکرٹنی آفیسر نے بتایا کہ مسلم اکثریت والے اسکولوں میں جب مسلم طالبات اسکارف نہیں لیتیں اور لڑکوں سے آزادانہ ملتی ہیں تو مسلم طلبہ اُنہیں خبردار کرتے ہیں کہ اسلامی شعائر نہ بھولیں اور شرعی حدود سے تجاوز نہ کریں۔ اس حوالے سے والدین اور خاندان کے بزرگ بھی لڑکیوں پر نظر رکھتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سخت مذہبی ماحول والے گھرانوں کے طلبہ قرآن کی تعمیل کے حوالے سے غیر لچکدار طرزِ فکر و عمل بھی اختیار کرسکتے ہیں۔ بہت سے اسکولوں میں متوازی سماجی ماحول پیدا ہو رہا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں جس سروے کا حوالہ دیا گیا ہے اس میں 308 مسلم طلبہ سے آرا طلب کی گئی تھیں۔ نصف سے زائد طلبہ کا کہنا تھا کہ صرف اسلام ہی اُن کے مسائل احسن طریقے سے حل کرسکتا ہے۔ 36 اعشاریہ 5 فیصد کا کہنا تھا کہ جرمن معاشرے کی شرعی حوالے سے تطبیق کی جانی چاہیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

1 فروری, 2025

عازمین حج کو رہائش کی دشواریوں پر رقم واپس ملے گی، سعودی حکام کا فیصلہ

19 فروری, 2024

روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی

27 فروری, 2024

محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا

8 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں