پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خاور شہزاد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثہ جات کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔


