جہلم: سرکاری کالجز میں بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ،10 کروڑ لاگت آئے گی، اساتذہ، ملازمین کی حاضری کو مانیٹر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ اور ملازمین کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے لئے پہلے 3اضلاع ملتان، لاہور، اور راولپنڈی کے کالجز کا انتخاب کیا گیا ہے جس کے بعد جہلم سمیت دیگر اضلاع میں اس پراجیکٹ پر کام شروع ہوگا ، اس پراجیکٹ پر 10 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ، اس پراجیکٹ پر موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کام شروع ہوگا اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسے مکمل کر لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بائیو میٹرک سسٹم کا لنک لاہور میں ڈی پی آئی کالجز کے دفتر سے منسلک ہو گاجس میں اساتذہ ، کلریکل سٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضریاں مانیٹر کی جائیں گی۔


