Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں آوارہ کتوں اور چوہوں کی بھرمار، شہریوں کی سلامتی و صحت کو سنگین خطرات لاحق
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں آوارہ کتوں اور چوہوں کی بھرمار، شہریوں کی سلامتی و صحت کو سنگین خطرات لاحق

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
13 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور اس کے قرب و جوار میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں، خصوصاً بچوں اور خواتین کے لیے روزمرہ زندگی کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔

مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اور مستقل اقدامات نہ کیے جانے کے باعث یہ مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

محمدی چوک، بلال ٹاؤن، شمالی محلہ، کالا گجران، چونترہ، جکھرالہ، روہتاس روڈ سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول دن اور رات کے اوقات میں گلیوں اور سڑکوں پر دندناتے نظر آتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اسکول جانے والے بچوں اور بچیوں، کام کاج پر جانے والے افراد اور بالخصوص خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ متعدد مقامات پر کتوں کے بھونکنے اور شہریوں کو دوڑانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس کے باعث خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف محلوں میں گٹروں، نالوں اور کچرا کنڈیوں کے اطراف موٹے چوہوں کی بھرمار نے صفائی کی مجموعی صورتحال پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں چوہے گھروں میں داخل ہو کر خوراک کو نقصان پہنچاتے ہیں، جبکہ بعض دکانوں اور گوداموں میں بھی اشیائے خوردونوش کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق چوہے مختلف وبائی امراض پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، جس سے شہریوں کی صحت کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے بارہا شکایات درج کروائی جا چکی ہیں، مگر تاحال کوئی جامع مہم یا باقاعدہ تلفی پروگرام شروع نہیں کیا گیا۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے مؤثر اور مستقل نظام وضع کیا جائے جبکہ چوہوں کے خاتمے کے لیے خصوصی سپرے مہم اور صفائی ستھرائی کے جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری ممکنہ بیماریوں اور دیگر خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
overcast clouds
32° _ 32°
62%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان میں رمضان کے آغاز میں بارشیں، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

2 مارچ, 2025

فوجی طاقت کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی

17 جنوری, 2024

سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی

27 دسمبر, 2023

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، بارشیں ہی بارشیں

25 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں