جہلم: تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو منشیات فروش ملزمان اور ایک شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان کامران،ارشد اور فراز کو گرفتار کر لیا، ملزم کامران سے 520 گرام ہیروئن، ملزم ارشد سے 380 گرام آئس اور ملزم فراز سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


