Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پی ٹی آئی رہنماؤں نے رابطہ کر کے ہلکا ہاتھ رکھنے کی درخواست کی ہے، فواد چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پی ٹی آئی رہنماؤں نے رابطہ کر کے ہلکا ہاتھ رکھنے کی درخواست کی ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کیجانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کردی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نجی ہوٹل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اسد قیصر اور علی امین گنڈا پور سے رابطہ ہوا جنہوں نے پارٹی قیادت پر ہلکا ہاتھ رکھنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بانی تحریک انصاف اگلے تیرہ مہینوں میں باہر نہیں آ سکتے، میں جیل سے باہر آیا تو سب سے پہلے اسد قیصر سے بات کر کے مولانا فضل الرحمان سے رابطے کی سفارش کی، موجودہ پی ٹی آئی کی یہ حکمت عملی ہے کہ وکیل کے ذریعے عدالت سے رجوع کریں تو کیس لڑیں ایسے تو بانی کبھی باہر نہیں آ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت کو 9 فروری کو ہی احتجاج کرنا چاہیے تھا، شبلی فراز نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی چاہیے، پارلیمنٹ میں تو آپ کو جانے ہی نہیں دیا جا رہا تو پارلیمنٹ میں جنگ کیسے لڑیں گے؟ احتجاج کی کال دی جائے تو اس میں چار وکیل ہوتے ہیں باقی بیس سے پچیس کارکن ، ایسے ہوتا ہے احتجاج ؟

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ، جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی ، جی ڈی اے انہیں اکھٹا ہونا پڑے گا، میری حافظ نعیم سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہونا چاہتی ہیں، اس اتحاد کو قائم کرنے کیلیے خیبرپختونخوا میں اسپیکر جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا عہدہ جے یو آئی کو دینا چاہیے جبکہ سندھ میں جی ڈی اے کو نمائندگی دی جانی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین کے بعد ہر بندہ برابر ہے اور تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں اس وقت غیر سیاسی لوگ ہیں اسلیے سیاسی ٹیم نظر نہیں آرہی، اگر بانی تحریک انصاف یہ لڑائی ہار گئے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے کیونکہ وہ یہ لڑائی اپنے لیے لڑ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو لوگ بانی تحریک انصاف سے مل رہے ہیں وہ کسی پوزیشن میں نہیں کہ کوئی انفارمیشن دے سکیں، شبلی فراز میرا اچھا دوست لیکن وہ سیاست میں اتنا عبور نہیں رکھتے جو رکھنا چاہیے، میری بات علی امین گنڈاپور اور دیگر سیاسی لوگوں سے ہوتی رہتی ہے ، احتجاج سے غریب لوگوں کو تکلیف ہو گی اور غریب ہی گرفتار ہوگا۔

فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ تحریک انصاف احتجاج کی بجائے سینیٹ و قومی اسمبلی میں احتجاجی کیمپ لگائیں، اگر جلسے اور مظاہرے کیے گئے تو پھر غریب کارکن گرفتار اور متاثر ہوگا، بے نظیر بھٹو نے 17 لوگوں کے ساتھ اس وقت کی حکومت کو چکرا کر رکھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ موجودہ قیادت نے بہت زیادتی کی اور بانی تحریک انصاف کو شیخ رشید بارے میں غلط اطلاعات دی گئیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو میں نے مشورہ دیا تھا کہ اپنی نئی پارٹی کا نام مسلم لیگ رکھیں کیونکہ یہ بات طے ہے کہ ن لیگ آنے والے وقتوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی اور اس وقت مسلم لیگ ن کے اندر کافی دھڑے بن چکے ہیں، اس وقت اُن کا ٹارگٹ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا ہے اور پھر وہ مستقبل کا دیکھیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے جو قربانیاں دیں، اُس وقت شبلی فراز ، روف حسن و دیگر تو اپنے گھروں میں تھے۔ جس کو پارٹی چھوڑنے کا نہیں کہا گیا وہ گھروں میں تھے، بیرسٹر گوہر شریف انسان ہیں سیاست میں ان کا کوئی رول نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے ہم کبھی لڑنے اور اسے کمزور کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، آپ لوگ کیسے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کا کہہ رہے ہیں؟۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اس حکومت کو آئین اور قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے، سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے حکومت ہار گئی ہے، بانی تحریک انصاف تو 8 فروری کے الیکشن میں جیت گیا اور موجودہ حکومت ہار گئیہے، اخلاقی جواز ہوتا تو ہارے ہوئے لوگ حکومت نہ بناتے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بندوق ہم اٹھا نہیں سکتے اور وہ لوگ کہہ رہے ہیں زبردستی ہم حکومت تو لے نہیں سکتے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
بدھ
33 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ 12 ستمبر چک جمال روڈ پر منعقد ہو گا

9 ستمبر, 2025

جہلم میں اتائی ڈاکٹروں کا راج، شہری موت کے کلینکس کے رحم و کرم پر، محکمہ ہیلتھ خاموش

30 اگست, 2025

مارکیٹ میں سولر بیٹریوں کی اقسام اور تازہ ترین قیمتیں

24 اگست, 2024

جہلم کے نجی کالج میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

23 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں