Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یو اے ای میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ورک پرمٹ کینسل کرنا ممکن ہوگیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یو اے ای میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ورک پرمٹ کینسل کرنا ممکن ہوگیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ورکرز کے پرمٹ اب صرف 45 سیکنڈ میں کینسل کیے جاسکتے ہیں کیوں کہ پرمٹ منسوخ کرنے کے عمل کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (MOHRE) نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای میں کارکن کے ورک پرمٹ کی منسوخی کے عمل کو اپ گریڈ اور ہموار کیا گیا ہے، یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے زیرو گورنمنٹ بیوروکریسی پروگرام کا حصہ ہے، ورکر پرمٹ کینسل کرنے کے عمل کی اپ گریڈیشن اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صارفین کو پریشانی سے پاک تجربہ فراہم کیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت نے منسوخی کی تمام اقسام کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم میں ضم کر دیا ہے، جس کے تحت ورک پرمٹ کی منسوخی کے لیے درکار دستاویزات کی ضرورت ختم کردی گئی ہے، سسٹم میں خودکار منظوریوں کو فعال کرتے ہوئے ورک پرمٹ منسوخ کرنے کے عمل کی پروسیسنگ کا وقت تین منٹ سے کم کرکے صرف 45 سیکنڈز کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزہ اور ورک پرمٹ کی پروسیسنگ کا دورانیہ بھی کم کیا ہے، ورک پرمٹ اور رہائشی ویزوں کے حصول کے لیے ضروری دستاویزات پر کارروائی کا وقت ورک بنڈل پلیٹ فارم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بعد پورے یو اے ای میں 30 دن سے کم کرکے پانچ دن کر دیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے متعدد سرکاری وزارتوں اور وفاقی حکام نے ایک ایسا پلیٹ فارم شروع کیا ہے جو کاروباری مالکان اور نجی کمپنیوں کے لیے نئے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے موجودہ ملازمین کے لیے ورک پرمٹ کی قبل از وقت تجدید کو بھی آسان بنائے گا، ورک بنڈل پلیٹ فارم کے دوسرے مرحلے کے کامیاب آغاز کے بعد یہ عمل، جس میں پہلے 30 دن لگتے تھے، اب پورے متحدہ عرب امارات میں صرف پانچ دن رہ گئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم کا پہلا مرحلہ اپریل میں دبئی میں شروع کیا گیا تھا اور اب اسے ساتوں امارات میں نافذ کیا جا رہا ہے، ورک بنڈل کے دوسرے مرحلے میں تقریباً 6 لاکھ کمپنیوں اور 70 لاکھ سے زیادہ کارکنان شامل ہوں گے، ایم او ایچ آر ای نے کہا کہ اس کے تیسرے مرحلے میں گھریلو ملازمین کا احاطہ کیا جائے گا، کمپنیاں اور ملازمین فی الحال اس کی ویب سائٹ (workinuae.ae) پر صرف ورک بنڈل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ، اس کے لیے جلد ہی ایک موبائل ایپ بھی دستیاب کر دی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
overcast clouds
29° _ 29°
34%
1 km/h
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

رواں برس کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا

25 مارچ, 2025

دنیا کس سال میں ختم ہوگی؟ بابا وانگا کی پیش گوئی نے تہلکہ مچا دیا

5 اپریل, 2024

پرنس ہیری برطانیہ میں مستقل واپسی کا ارادہ نہیں رکھتے، شاہی ذرائع

4 ستمبر, 2024

فرانس میں اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے والی نقاب پوش خاتون پر پولیس کی فائرنگ

1 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں