Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان میں جمہوری اور سیاسی قوتوں کو مل کر عوام کے حقوق کا حصول یقینی بنانا ہوگا، مختلف شخصیات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان میں جمہوری اور سیاسی قوتوں کو مل کر عوام کے حقوق کا حصول یقینی بنانا ہوگا، مختلف شخصیات

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: پاکستان میں پانچ جولائی جیسے سیاہ اقدامات سے بچنے کیلئے جمہوری اور سیاسی قوتوں کو مل کر کسانوں مزدوروں اور عام عوام کے حقوق کو یقینی بنانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار شرکاء نے لندن میں ہونے والے مذاکرے میں کیا۔ مذاکرے کا اہتمام وصال اور انٹرنیشنل پاکستانی جرنلسٹس آرگنائزیشن نے کیا۔ مذاکرے میں شعرا، ادیبوں، دانشوروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مصنف،دانشور اور صحافی فرخ سہیل گوئندی نے کہا کہ پانچ جولائی کو جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں افراتفری پھیلائی گئی۔ جمہور کی آزادی کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی کا سبق یہ ہے پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں مل کر ملک کی ساٹھ فیصد آبادی پر مشتمل کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کےلئے مشترکہ ایجنڈا لائیں تاکہ ایک ذرعی ملک کو معاشی اور سماجی طور پر اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سماجی اصلاحات کو یقینی نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک پانچ جولائی کی سیاہ رات کے بادل چھٹے ر ہیں گے۔

پانچ جولائی کو مارشل لاء لگنے کی خبر کو قومی ٹی وی پر پڑھنے والی سابق معروف نیوز کاسٹر مہ پارہ صفدر نے کہا کہ میں اس وقت ڈیوٹی پر موجود تھی اور مجھے ملک میں مارشل لاء لگانے کی خبر پڑھنے کو کہا گیا تو میری آنکھوں میں اندھیرا چھانے لگا۔

انہوں نے کہا کہ مارشل لاء اور کرفیو لگانے کی خبر میں نے پڑھی لیکن ساتھ ہی سوچ میں ڈوب گئی کہ عوام کو باہر نکلنے پر گو لی مارنے کا حکم کیوں دیا جا رہا ہے عوام باہر نکل کر کون سا جرم کریں گے۔ پانچ جولائی ایک تاریک دن تھا لیکن ہم نے آج تک کچھ نہیں سیکھا۔ آج تک ملک میں پانچ جولائی کرنے والوں کی ہمت نہیں توڑی گئی بلکہ کہا جاتا ہے کہ جمہوریت سے مارشل لاء بہتر ہے۔

اپنے خطاب میں سی بی ای مشتاق لاشاری نے کہا کہ پانچ جولائی کو مسلم دنیا اور جمہوری قوتوں کے لئے سبق آموز دن ہے کہ جس دن پاکستان کو مستقل امریکی غلامی میں دینے کے عمل کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی کو مغرب نے بھی پاکستان کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔ پاکستان کی حقیقی ترقی کےلئے وہاں جمہوریت کو راستہ دینا ہوگا۔

سماجی رہنما اکرم قائم خانی نے کہا کہ پانچ جولائی کو امن اور جمہوریت کے گہوارے پاکستان میں عدم استحکام کی بنیاد ڈال دی گئی جسے آج تک ختم نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پسے ہوئے طبقات کو پھر سے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔

تقریب میں معروف بھارتی دانشوروں یاور عباس اور ظہیر سجاد کی دختر نور ظہیر، خرم شہزاد، اور دیگر صحافیوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ انہوں برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانوی عوام کی مشکلات میں کمی کے قوی امکانات ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
67%
1 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں بیوہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم چکوال سے گرفتار
8 اکتوبر, 2026
جہلم میں روہتاس روڈ کے قریب 12سالہ لڑکا کنویں میں گر کر جاں بحق
8 اکتوبر, 2026
کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

خواتین کے خلاف تشدد روکنے اور ہر ایک کے لیے سڑکوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے، شبانہ محمود

23 دسمبر, 2024

سارہ شریف قتل کیس؛ سوتیلی ماں ہی ’اصل ولن‘ تھیں، جہلم کے رہائشی پاکستانی نژاد والد کا عدالت میں بیان

6 نومبر, 2024

مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ یکسر مسترد کرتے ہیں، عقیدہ ختم نبوت کامل ایمان اور مسلمانوں کا اجماعی ہے، علمائے کرام

31 جولائی, 2024

یومِ یکجہتیِ جموں و کشمیرکے حوالے سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تقریب کا انعقاد

6 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں