Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ یکسر مسترد کرتے ہیں، عقیدہ ختم نبوت کامل ایمان اور مسلمانوں کا اجماعی ہے، علمائے کرام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ یکسر مسترد کرتے ہیں، عقیدہ ختم نبوت کامل ایمان اور مسلمانوں کا اجماعی ہے، علمائے کرام

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
31 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برمنگھم: عقیدہ ختم نبوت کامل ایمان ہے۔ وسیع تر اتحاد امت نبی آخر الزمان محمد ﷺ کی ذات اقدس پر ہی منحصر ہے۔ اقوام متحدہ عالمی امن کیلئے خطبہ حجہ الوداع کو انسانی حقوق کے چارٹرڈ میں شامل کر کے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے تو دنیا بھر میں امن، سلامتی، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق بلا تفریق میسر آسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار علمائے کرام اور عالمی مفسرین نے سنٹرل جامع مسجد برمنگھم میں 39ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں شریک علمائے کرام کا کہنا تھا کہ دین اسلام مکمل ہوچکا، قرآن محفوظ،سیرت رسولﷺ محفوظ ہے، دین کے پہرے دار علما موجود ہیں، اب کسی نئے نبی اور رسول کی کوئی گنجائش نہیں،ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے، اس میں تفریق منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک امت ہیں، نئے نبی کو ماننے والے الگ امت اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں ۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جھوٹے مدعی نبوت مسیلمہ کذاب سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی، ختم نبوت کے منکر کسی رعایت کے مستحق نہیں، 1200صحابہ کرامؓ نے تحفظ ختم نبوت کیلئے جان کی قربانی دی۔ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، یہ فیصلہ آئین پاکستان اور شریعت اسلامی کے خلاف ہے۔نوجوان دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کریں، منشیات، قتل وغارت گری اور قانون شکنی سے دور اور قانون کا احترام کریں ۔

سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی صدارت خواجہ خلیل احمد نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت وسجادہ نشین خانقاہ سراجہ میانوالی نے کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا طارق مسعود، مولانا مفتی خالد محمود، حافظ عطااللہ نے انجام دیئے۔

پیر طریقت مولانا حبیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں، آپﷺ کے بعد کوئی نیا نبی اور رسول نہیں آئے گا جو بھی دعویٰ نبوت کرے گا وہ جھوٹا اور کذاب ہوگا،پوری امت کا اس پر اجماع ہوچکا ہے کہ قیامت تک اب کوئی نیا نبی یا رسول نہیں آئے گا،نبوت کی تکمیل ہوچکی، دین مکمل ہوچکا۔ امام ابوحنیفہؒ کا ارشاد ہے کہ کسی مدعی نبوت سے دلیل کا مطالبہ کرنا بھی موجب کفر ہے، دلیل کا مطالبہ کرنے والا ایمان سے خارج ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام غزوات میں کل 359صحابہؓ شہید ہوئے مگر مسیلمہ کذاب کے مقابلے میں 1200صحابہؓ شہید ہوئے، ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا تحفظ ہے، یہ ہر مسلمان کے فرائض میں شامل ہے۔ اب کسی نئے نبی کی ضرورت نہیں،نبوت کی تمام راہوں کو آپﷺ کے ساتھ ہی بند کر دیا گیا ہے۔

مولانا ضیاء المحسن طیب نے کہا کہ جھوٹے مدعی نبوت کو نبی تسلیم کرنے والوں نے امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک کوشش کی مگر آپﷺ کے ماننے والوں نے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے تمام مسلمان حضورﷺ کی ختم نبوت پر متفق اور متحد ہیں، انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی ختم نبوت پر قرآن کی 130 آیات اور 200سے زائد احادیث شاہد ہیں،حضورﷺ نے متعدد ارشادات میں فرمایا ہے میں آخری نبی ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپﷺ نے ایک مثال سے بتایا کہ میری مثال اور مجھ سے پہلے انبیا کی مثال ایسی ہے کہ کسی آدمی نے ایک محل بنایا پھر اس کو خوب مزین کیا لوگ اسے آکر دیکھتے ہیں اور تعجب کرتے ہیں کہ اتنا خوبصورت محل مگر اس میں ایک اینٹ چھوڑ دی جاتی ہے، وہ کہتے کہ کاش یہ ایک اینٹ بھی لگا دی جاتی تاکہ محل مکمل ہوجاتا، آپﷺ نے فرمایا وہ آخری اینٹ میں ہوں،میں خاتم النبیین ہوں اور آخری نبی ہوں۔ اہل حدیث کے مولانا محمد ابراہیم نے کہا کہ آپﷺ کی ذات ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

صاحبزادہ فاروق القادری نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔مولانا عطااللہ خان نے کہا کہ ہمارے بچے تعلیم میں سب سے پیچھے اور منشیات میں پہلے نمبر پر ہیں، آکسفورڈ یونورسٹی میں 40ہزار طلبہ پڑھتے جن میں ہمارے 10بچے بھی نہیں، دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے۔

کانفرنس میں مولانا عبدالرشید ربانی، لالہ عزیز احمد، مولانا محمد اکرم، حافظ محمد نگین، مولانا امداداللہ قاسمی، مولانا نصیب الرحمان، مولانا محمد قاسم، مولانا ارشد محمود، مولانا امدادالحسن نعمانی، مولانا نصیب الرحمان، مولانا عادل فاروق، ڈاکٹر اخترالزمان غوری، مفتی فخرالدین، قاری اسمعیل رشید، مولانا محمد اسلم زاہد، قاری عبدالرشید اولڈھم، قاری عبدالرشید رحمانی، مفتی عبدالوہاب لندن، حافظ ممتاز الحق، مولانا احمد قاضی، قاری محمد یونس، حافظ محمد اکرام، قاری محمد ظہیر، مولانا محمد عباس، مولانا خالد حسین، مولانا محمد یونس ،حافظ عدیل تصور، قاری اظہار احمد نے خطاب اور شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز قاری ذوالفقار حسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت رسول مقبولﷺ قاری ابرار شاہ نے پیش کی، کانفرنس کا اختتام حضرت خواجہ خلیل احمد کی دعا پر ہوا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بیرسٹر معراج الدین فارانی مسلم سمٹری چگویل میں سپرد خاک

30 نومبر, 2023

بلجیم میں انتخابات، پاکستان نژاد امیدوار ڈاکٹر منظور ظہور اور شازیہ منظور کی بھرپور حمایت کا اعلان

4 جون, 2024

امیر محمد خا ن کی طرف سے خالد چیمہ اور محمد عدیل کے اعزاز میں ایک “ نشست پزیرائی “ کا اہتمام

16 فروری, 2025

یورپ میں نادرا کے آن لائن سسٹم سے کمیونٹی پریشان

6 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں