Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یو اے ای سے قتل و اقدام قتل کے انتہائی مطلوب 9 پاکستانی گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یو اے ای سے قتل و اقدام قتل کے انتہائی مطلوب 9 پاکستانی گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ابوظہبی: خلیجی ملک متحدہ عرب امارات سے قتل اور اقدام قتل کے انتہائی مطلوب 9 پاکستانی پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بیرون ملک سے سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کئی سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، قتل کر کے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کو یو اے ای کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے کے لئے ٹیم روانہ کر دی گئی جنہیں لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین، محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں، ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مختلف شہروں میں مقدمات درج تھے۔

اس حوالے سے مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم محمد رفیق کے خلاف سال 2011ء میں مقدمہ درج ہوا، ملزم نجیب اللہ سال 2014ء اور ملزم صدام حسین سال 2018ء میں قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوا تھا جب کہ دیگر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات سال 2020ء سے 2023ء کے دوران درج کئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ پولیس کو 3، ڈی جی خان پولیس کو 2 ملزمان مطلوب تھے، جب کہ فیصل آباد، گجرانوالہ، پاکپتن اور بھکر پولیس کو 1،1 ملزم مطلوب تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
2 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برسلز میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی ای یو میں ہنگری کے مستقل نمائندے سے ملاقات

4 اپریل, 2024

ٹوری کونسلر عتیق الحق کو یہود مخالف کمنٹس پر معطل کردیا گیا

16 فروری, 2024

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق

21 اگست, 2024

اسپین میں گرفتار 14 پاکستانیوں میں سے 4 رہا، مزید کی رہائی متوقع

11 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں