Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ’آدھے کورین، آدھے پاکستانی‘: ’اکیلا پن محسوس ہو تو پاکستان چلی جاتی ہوں، وہاں کی رونق بہت پسند ہے‘
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

’آدھے کورین، آدھے پاکستانی‘: ’اکیلا پن محسوس ہو تو پاکستان چلی جاتی ہوں، وہاں کی رونق بہت پسند ہے‘

بی بی سی اردو
بی بی سی اردو
19 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ابھی کچھ دن پہلے ہی میں انسٹاگرام پر ’ڈوم سکرول‘ کر رہی تھی تو ایسے میں ایک رِیل سامنے آئی جس میں بظاہر مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مخصوص لاہوری لہجے میں بریانی میں کیچپ ڈالنے کے ’گناہِ عظیم‘ پر غم و غصے کا اظہار کر رہا تھا۔

ظاہر ہے مجھے تجسس ہوا کہ ماجرا کیا ہے۔ پھر کیا تھا اچانک ہی میں ایسے کئی دیسی کورین اکاؤنٹس سے متعارف ہوئی جہاں جنوبی کوریا میں رہنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نہایت ہی دیسی کونٹینٹ بنا رہے ہیں۔

اور اس طرح میری ملاقات سنگُن صدیقی اور زبیرا سے بھی ہوئی۔

سُنگُن صدیقی کے والد لاہور سے تھے اور والدہ جنوبی کوریا سے۔ دونوں کی ملاقات پاکستان یا کوریا کی جگہ جاپان میں ہوئی اور ہھر خود سُنگُن کے الفاظ میں: ’پیار ہوا، اقرار ہوا پھر ابرار تو نہ ہوا، ہاں مشٹنڈا میں ہو گیا۔‘

زبیرا کے والد بھی پاکستان سے ہیں۔ وہ کوریا گھومنے گئے تھے جہاں ایک بس میں ان کی ملاقات زبیرا کی والدہ سے ہوئی اور دونوں میں پیار ہو گیا اور انھوں نے شادی کر لی۔

سُنگُن کی پیدائش کراچی میں جبکہ پرورش لاہور میں ہوئی۔ اپنی زندگی کے پہلے 20-22 سال انھوں نے پاکستان میں ہی گزارے

’اکیلا پن محسوس ہو تو پاکستان چلی جاتی ہوں، یہاں کی رونق بہت پسند ہے‘

سُنگُن کی پیدائش کراچی میں ہوئی اور پرورش لاہور میں۔ اپنی زندگی کے پہلے 20-22 سال انھوں نے پاکستان میں ہی گزارے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ’جس دیسی ثقافت سے میں سب سے زیادہ قریب ہوں وہ ہے پنجابی ثقافت۔ میں لاہور میں بڑا ہوا، لاہور میں ہی کالج بھی گیا۔ تو اپنے دوستوں کے ساتھ جگتیں لگانا، فیصل آبادی، لاہوری مذاق اور جگتیں، یہ سب میرا اور اب میرے کونٹینٹ کا بہت اہم حصہ ہیں۔‘

زبیرا کی پیدائش اور پرورش ویسے تو کوریا میں ہی ہوئی لیکن وہ چھٹیوں میں اکثر پاکستان جایا کرتی تھیں، اب بھی جاتی ہیں اور وہیں رشتہ داروں اور کزنز کے ساتھ کھیلتے کھیلتے انھوں نے اردو اور پھر پنجابی سیکھی۔

’میرے بابا نے بھی کوشش کی کہ مجھے اردو آ جائے تو وہ میرے لیے اردو کی کتابیں لے کر آتے اور مجھے پڑھاتے تھے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’یہاں کوریا میں کئی بار آپ کو بہت اکیلا پن محسوس ہوتا ہے تو پھر میں پاکستان چلی جاتی ہوں۔ وہاں کی رونق اور شغل میلہ مجھے بہت پسند ہے اور وہاں کے کھانے اور پکوان بھی۔ میرا پسندیدہ پکوان چکن بریانی ہے، وہ بھی میری پھپھو کے ہاتھ کی۔‘

زبیرا کہتی ہیں کہ انھیں انسٹاگرام پر پاکستانیوں خاص طور پر پنجابیوں سے جو پیار ملا اس سے وہ بہت متاثر ہوئی ہیں

’کچھ لوگ مجھے پاکستانی نہیں مانتے اور ایسا ہی کوریا میں بھی ہے‘

دونوں نے ہم سے ’آدھے کورین‘ اور ’آدھے پاکستانی‘ ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اس کے فائدے ہیں وہیں کچھ ایسی باتیں بھی ہیں جو ذرا مشکل ہیں۔

سنگُن نے کہا کہ ’پاکستان میں کچھ لوگ مجھے پاکستانی نہیں مانتے، ایسا ہی کوریا میں بھی ہے۔ اس سے کئی بار مشکل ہوتی ہے۔‘

زبیرا کا کہنا تھا کہ بچپن میں انھیں یہ زیادہ محسوس ہوتا تھا۔ کوریا میں سکول میں بچوں کے رویے سے اور پاکستان میں بھی۔

’جب میں پاکستان میں باہر جاتی تھی تو لوگ مجھے گھور کر دیکھتے تھے۔ کچھ چینی بلاتے تھے لیکن پھر میں نے سوچا یہ بھی میری زندگی کا ایک حصہ ہے اور مجھے اسے قبول کرنا چاہیے۔‘

زبیرا نے یہ بھی کہا کہ انھیں انسٹاگرام پر پاکستانیوں خاص طور پر پنجابیوں سے جو پیار ملا اس سے وہ بہت متاثر ہوئی ہیں۔

’اگر دیکھا جائے تو میرا پنجابی یا اردو بولنا اتنی بڑی بات تو نہیں، ایک زبان ہی تو ہے۔ اس سے لوگوں کو اتنی حیرت ہوتی ہے اور پھر مجھے اتنا پیار ملتا ہے۔‘

ویسے بات تو صحیح ہے لیکن بات صرف زبان بولنے کی ہی نہیں۔ بات شاید دو بظاہر بالکل الگ اور مختلف ثقافتوں کے امتزاج کی ہے اور شاید اسی وجہ سے ہم اور آپ ڈوم سکرول کرتے ہوئے ایسی ریلز یا کانٹینٹ پر رک جاتے ہیں جہاں ہمیں اختلاف اور تضاد کی جگہ ایک ملی جلی ثقافت اور امتزاج نظر آتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
clear sky
32° _ 32°
63%
4 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

شہریوں کی حفاظت کے لیے مکمل سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

30 اکتوبر, 2024

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، لیکن اشیاء ضروریہ مہنگی کیوں؟

18 مئی, 2024

جہلم: سبزی و فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان، دکاندار اور صارفین مشکلات کا شکار ہیں، چوہدری مظہر حسین

13 جولائی, 2025

بھارت کے پاکستان مخالف بیانات، افسوس ہے ہماری طرف سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا، فواد چوہدری

8 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں