Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بھارت کی ناراضی جوتے کی نوک پر، نیپال نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کیلئے تیار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بھارت کی ناراضی جوتے کی نوک پر، نیپال نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کیلئے تیار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

نیپال کی حکومت نے بھارت کی ناراضی کی پروا کیے بغیر تمام مالیتوں کے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کرنسی نوٹوں پر ایسے تین علاقوں کی بھی نمائندگی ہوگی جن پر بھارت ملکیت کا دعوٰی کرتا ہے۔

نیپال کی حکومت نے ملک کے نئے نقشے میں بھی تینوں متنازع علاقوں کو شامل کیا ہے۔ بھارتی قیادت اس نقشے کو حتمی شکل دینے پر بھی بہت جُزبُز ہوئی ہے۔

بھارت کا دعوٰی ہے کہ لِمپیا دُھرا، لیپو لیکھ اور کالا پانی اُس کے علاقے ہیں۔ نیپال کہتا ہے کہ یہ اُس کے علاقے ہیں اِس لیے نقشے میں بھی انہیں شامل کرلیا گیا ہے۔ نیپال کے مرکزی بینک نیپال راشٹر بینک نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی طباعت میں 6 ماہ سے ایک سال تک کا وقت لگے گا۔

نیپال کے نئے کرنسی نوٹوں کی طباعت کی منظوری 3 مئی کو اس وقت کے وزیرِاعظم پشپ کمل دہال پراچندا نے کابینہ کے اجلاس میں دی تھی۔ ملک کا نیا نقشہ مئی 2022 میں اس وقت کے وزیرِاعظم کے پی شرما اولی نے منظور کرکے طشت از بام کیا تھا۔

بھارت کے شدید اعتراض اور احتجاج کے باوجود نیپالی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں نیپال کا نیا نقشہ آویزاں کردیا تھا۔

نیپال کی سرحد بھارت کی پانچ ریاستوں اتر پردیش، بہار، سِکم، مغربی بنگال اور اُتھرا کھنڈ سے ملتی ہے۔ یہ سرحد 1850 کلومیٹر طویل ہے۔ بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی حدود کا تنازع بھی رہا ہے۔

نیپال میں نئے نقشے کی منظوری اور اب نئے کرنسی نوٹوں کی طباعت اس بات کی مظہر ہے کہ نیپال ہر معاملے میں بھارت کی مرضی کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں۔

نیپال خشکی سے گِھرا ہوا ملک ہے اور اُسے اپنی درآمدات و برآمدات کے لیے بھارت پر منحصر رہنا پڑتا ہے۔ بھارتی قیادت نیپال کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلا دیش کی طرح اُسے بھی اپنا بغل بچہ بنانے کی تگ و دَو میں رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کئی بار انتہائی کشیدہ رہے ہیں۔ نیپال میں بھارت کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔ دونوں ملک کے درمیان ویزا بھی نہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
61%
1 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
33 °C
بدھ
31 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نئی دہلی میں 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ 236 ملی میٹر بارش ریکارڈ

28 جون, 2024

کینیڈا میں سونے کی سب بڑی چوری، 6 افراد گرفتار

18 اپریل, 2024

لندن میں اس سال چاقو کے وار سے پندرواں قتل

2 اکتوبر, 2023

جنوبی کوریا، لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 179افراد ہلاک

29 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں