جہلم پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حامد علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سےدو عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کوانکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


