جہلم: ضلعی صدرپاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم اور سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 25 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، عہدیداروں ، تمام تنظیموں ، الائیڈ ونگ، کارکنان ، جیالے چوہدری تسنیم ناصر اقبال کے ہمراہ تھے ۔
کاغذات جمع کرانے کے بعد چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے میڈیا سے بھی گفتگو کی ۔


