Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان کی دفاعی صنعت جدت طرازی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استوار ہے، ڈاکٹر محمد فیصل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان کی دفاعی صنعت جدت طرازی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استوار ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت جدت طرازی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے 19 سے 22 نومبر 2024 کو کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) میں شرکت کرنے والی برطانوی کمپنیوں کے لیے منعقدہ پری ایونٹ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

استقبالیہ میں این ایس ایس ایل گلوبل، تھری ڈی گلوبل، ٹوٹل انٹیگریٹڈ سروسز لمیٹڈ، انٹیگریٹڈ پروکیورمنٹ ٹیکنالوجی اور مکینیکل فیلڈ سپورٹ سمیت معروف فرمز کی سینئر مینجمنٹ کے علاوہ اے ڈی ایس گروپ اور برطانوی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف بزنس اینڈ ٹریڈ نے شرکت کی۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ آئیڈیاز 2024 میں برطانوی پویلین کا قیام ہمارے دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس تاریخی شرکت سے پاکستان کی دفاعی مارکیٹ پر برطانیہ کے اعتماد کا اظہار ہے اور اس سے ہماری دفاعی صلاحیتوں کا مثبت جائزہ لینے، بامعنی شراکت داری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کو باہمی فوائد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ہائی کمیشن آف پاکستان ڈیفنس ونگ کے پروکیورمنٹ ڈویژن، اے ڈی ایس گروپ اور برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ آف بزنس اینڈ ٹریڈ کے درمیان کامیاب کوآرڈینیشن نے یوکے پویلین کو ممکن بنایا۔ اس مشترکہ کاوش سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آئیڈیاز کی تاریخ میں پہلی بار برطانیہ کیلئے مخصوص پویلین قائم کیا جائے گا۔ برطانیہ کا 25 رکنی وفد بشمول ائربس ڈیفنس اینڈ اسپیس، ایم بی ڈی اے اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل بھی آئیڈیاز 2024 میں شرکت کرے گا۔

آئیڈیاز 2024 دفاعی افواج کو جدید ترین مصنوعات اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لینے کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گا، اعلی سطح کے مندوبین، پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور دفاعی خریداری کے ماہرین کے ساتھ ملاقاتوں اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
58%
3 km/h
اتوار
25 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آئی ایم او سیکرٹری جنرل طیب موسانی کی سعودی عرب آمد پر عشائیہ، روائتی کھانوں سے تواضع کی گئی

17 اگست, 2024

چین میں ہاتھ کی لکیروں سے ادائیگی، پاکستانی نوجوان دیکھ کر حیران

23 اکتوبر, 2024

متاثرہ لڑکی نے جبری شادی کو جہنم کی زندگی قرار دے دیا، والدین دھوکہ سے پاکستان لے گئے تھے

24 فروری, 2024

چین میں وفات پانے والی طالبہ کی میت کب پاکستان پہنچے گی؟

28 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں