Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے

یاسر فہمید
یاسر فہمید
10 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: پراپرٹی ٹیکس اور ستھرا پنجاب صفائی ٹیکس کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم منور حسین نے سوہاوہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے ٹیکس سے متعلق اعتراضات اور شکایات سنیں اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر درخواستوں پر دوبارہ جانچ پڑتال کرکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

دورے کے موقع پر ایکسائز انسپکٹر چوہدری عمران بھی موجود تھے۔ منور حسین نے شہریوں سے پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے درپیش مسائل اور اعتراضات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جائز شکایات اور اعتراضات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں غیر ضروری دفتری کارروائیوں اور تاخیر سے بچایا جائے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے انسپکٹر چوہدری عمران کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ سوہاوہ کے شہریوں کو ٹیکس کے معاملات میں درپیش مسائل موقع پر حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر منور حسین نے بتایا کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ماہانہ بلز جمع کرنے کی ذمہ داری بھی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق ستھرا پنجاب صفائی ٹیکس کے ماہانہ بل آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقررہ شیڈول کے مطابق شہریوں کو ٹیکس چالان جاری کیے جاتے ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، جس کے دوران ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو پانچ فیصد رعایت بھی فراہم کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس ایک فیصد سرچارج کے ساتھ ادا کیا جا سکتا ہے، جبکہ اگلے ماہ یہ سرچارج دو فیصد تک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اضافی مالی بوجھ سے بچنے کے لیے اپنے پراپرٹی ٹیکس بروقت ادا کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر منور حسین نے شہریوں سے اپیل کی کہ پراپرٹی ٹیکس یا دیگر متعلقہ معاملات کے حوالے سے اگر انہیں کوئی جائز اعتراض یا شکایت درپیش ہو تو وہ تحصیل ایکسائز آفس سوہاوہ یا ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس جہلم میں باقاعدہ درخواست جمع کروائیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ شہریوں کی درخواستوں کا جائزہ لے کر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
light rain
32° _ 32°
39%
2 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد مہنگائی بے قابو، تعمیراتی شعبہ بھی ٹھپ
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ کے منی ڈیم میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

27 جون, 2025

ملک پر 200 خاندان ہر دفعہ پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار میں آ جاتا ہے، سید ضیاء اللہ بخاری

5 جنوری, 2024

مہر محمد فیاض کی سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات، سیاسی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

1 مئی, 2026

جہلم میں سوئی گیس بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں

30 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں