Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پی ٹی آئی احتجاج؛ راستے بند ہونے کے باعث عوام دریائے جہلم میں خطرناک سفر کرنے پر مجبور
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پی ٹی آئی احتجاج؛ راستے بند ہونے کے باعث عوام دریائے جہلم میں خطرناک سفر کرنے پر مجبور

عامر کیانی
عامر کیانی
24 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: راستے بند ہونے کے باعث عوام دریائے جہلم میں خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ کشتی اور بیڑے چلانے والوں کا کام چمک اٹھا، ریٹ بھی بڑھادیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے جی ٹی روڈ اور موٹروے بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے عوام ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کیلئے دریائے جہلم میں خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے آمدورفت کے لئےبیڑے اور کشتیوں کو ذریعہ بنا لیا۔ دریائے جہلم میں ہرنپور اور پیراغیب سمیت متعدد مقامات پر کشتیاں اور بیڑے مسافروں کو منتقل کرنے لگے۔

ملکوال اور سرائے عالمگیر سے لوگ کشتیوں کے ذریعے جبکہ منگلا پل کے قریب سے پیدل دریا عبور کر کے ضلع جہلم کی حدود میں داخل ہوتے ہیں۔ کشتی اور بیڑے چلانے والوں کا کام چمک اٹھا جس کی وجہ سے ریٹ بھی بڑھادیے گئے ہیں۔

راستے بند ہونے سے شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ روز دریائے جہلم پل پر دو مریض بھی دم توڑ گئے تھے۔

شہری گاڑیاں، ٹریکٹر، موٹرسائیکلیں اور دیگر سازوسامان بھی کشتیوں اور بیڑوں میں رکھ کر ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ دریائے جہلم کے دونوں پل کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، موٹر وے ایم 2 کو لِلہ انٹر چینج سے کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، منگلا پل کو بھی بند کیا گیا ہے۔ پنڈدادن خان جہلم روڈ کو مصری موڑ کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں جب کہ ضلع بھر کی شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
46%
2 km/h
پیر
37 °C
منگل
33 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم کا گرلز کالج سول لائن کا دورہ، تعلیمی سہولیات اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا

22 اپریل, 2025

اسلام آباد امام بارگاہ دھماکہ بزدلانہ اور انسانیت سوز فعل ہے، چوہدری فرخ الطاف

9 فروری, 2026

حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی

26 نومبر, 2024

پنڈدادنخان اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

17 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں