سوہاوہ: پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے جانے والے ایم پی اے رفعت زیدی کے قافلے پر پولیس نے چھاپہ مار کر 21 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ ایم پی اے رفعت زیدی گرفتار ساتھیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کیلئے جہلم کے حلقہ پی پی 24 سے ممبر پنجاب اسمبلی رفعت محمود زیدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد جا رہا تھا کہ چکوال موڑ کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر 21 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے دو کوسٹر، پانچ کاریں اور جھنڈے قبضے میں لے لئے تاہم ایم پی اے رفعت زیدی پولیس کو چکما دے دیا اور گرفتار کارکنوں کو چھوڑ کر چند ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔


