Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں آرمی رائفل ایسوسی ایشن کا سالانہ مقابلہ؛ آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل کی خصوصی شرکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں آرمی رائفل ایسوسی ایشن کا سالانہ مقابلہ؛ آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل کی خصوصی شرکت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: 44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) کے مقابلوں کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ میگا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد 14 اکتوبر سے 28 نومبر 2024 تک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان مقابلوں میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز بشمول رینجرز (سندھ اور پنجاب)، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، لاہور گیریڑن شوٹنگ گیلری (LGSG) اور عام شہریوں کے 2000 سے زائد فائررز نے حصہ لیا۔

آرمی چیف اور سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ہر کیٹیگری میں ایوارڈ جیتنے والوں اور رنر اپ کو ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا۔

انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے تین مقابلے جیتے جن میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف دی آرمی سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف میچز شامل تھے جبکہ چیف آف ایئر سٹاف مقابلہ پاک فضائیہ نے جیتا۔ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

ایف ٹی آر ٹیم ٹرافی لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی قیادت میں پاک فوج نے جیتی۔ پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ کی ٹرافی پاک فوج کے نائیک وسیم احمد خان کو دی گئی۔

پاک فضائیہ نے پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج جیت لیا۔ پیرا فائرنگ میچز (انفنٹری سکواڈ) میں آزاد کشمیر رجمنٹ نے پہلا انعام حاصل کیا۔ شوٹنگ کا اعلیٰ ترین اعزاز ’دی ماسٹر ایٹ آرمز‘ ٹرافی پنجاب رجمنٹ کے سپاہی آفتاب احمد کو دیا گیا۔ بیسٹ شاٹ میچ ٹرافی گروپ 2 اور گروپ 3 کیولری کے لانس دفادار محمد عمران اور ای ایم ای بٹالین کے حوالدار فتح اللہ خان کو دی گئی۔

شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے فائرنگ کرنے والوں کے نشانے بازی کے بہترین معیار کو سراہا۔ آرمی چیف نے شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ "شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کے مقاصد میں رہنا چاہیے”۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی نے تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
39%
1 m/s
اتوار
20 °C
پیر
29 °C
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا
8 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ
8 نومبر, 2026
عاصمہ اعجاز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
8 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں بجلی کی ننگی تار سے کرنٹ لگنے سے 4 سالہ کمسن بچی جاں بحق

18 اپریل, 2026

جہلم کے علاقہ سنگھوئی میں 2 دوستوں کا قتل، 5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

20 اپریل, 2024

پاکستان بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے سست رفتار ہونے کی شکایات

10 اگست, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم کا اچانک دورہ دینہ، تجاوزات کے خاتمے اور نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

29 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں