جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔
تفصیل کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم آصف عرف طوطا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 70 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔


