Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کرپشن پر کسی وزیر کو معاف نہیں کروں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا جہلم میں دوٹوک اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کرپشن پر کسی وزیر کو معاف نہیں کروں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا جہلم میں دوٹوک اعلان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی وزیر یا سرکاری افسر کے خلاف کرپشن یا رشوت کے ٹھوس شواہد سامنے آئے تو اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی اسکول جہلم میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بیانیوں، الزامات اور تنقید کی ایک محدود مدت ہوتی ہے، بالآخر عوامی خدمت اور ترقیاتی کام ہی سیاسی کامیابی کا تعین کرتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب بھر میں 300 جدید نواز شریف اسکولز آف ایمیننس قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم میں اس منصوبے پر 15 دسمبر سے کام شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین نے اپنے بچوں کے لیے جو خواب دیکھے ہیں، ان کی محنت اور کامیابی سے وہ خواب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو اپنا ہیرو اور سپر ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ، موبائل فون اور اسکالرشپس کسی پر احسان نہیں بلکہ طلبہ کا حق اور ان کی محنت کا صلہ ہیں۔

تقریب کے دوران جہلم کی سرکاری یونیورسٹی کے 115 طلبہ اور نرسنگ کالج کی 42 طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، جبکہ 109 طلبہ کو ہونہار اسکالرشپس دی گئیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے بتائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی شعبے میں خدمات کو بھی سراہا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 300 نواز شریف اسکولز آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے، جہاں طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ جدید سہولیات فراہم ہوں گی۔ ان اسکولوں میں ایئرکنڈیشنڈ کلاس رومز، کمپیوٹر لیبز، مصنوعی ذہانت (اے آئی) لیبز اور سائنس لیبارٹریز کے علاوہ قابل اور تربیت یافتہ اساتذہ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اسکول مہنگے نجی تعلیمی اداروں کے معیار کے مطابق ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جہلم میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس کے منصوبے پر 15 دسمبر سے کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔

سیاسی صورتحال اور کرپشن کے الزامات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام سیاسی نعروں اور بیانیوں کے بجائے سیاسی جماعتوں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا ریکارڈ دیکھتے ہیں۔ ان کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت محض دعوؤں اور الزامات کی بنیاد پر عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتی، کیونکہ بالآخر عوامی خدمت ہی ووٹ اور حمایت کا معیار بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران پنجاب میں کھربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے اور ان منصوبوں میں کرپشن نہیں ہوئی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ پنجاب سے کرپشن مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے ٹیکسوں سے خرچ ہونے والی رقم کے حوالے سے جواب دہ ہیں اور اگر کسی وزیر یا سرکاری افسر کے خلاف کرپشن یا رشوت کے ٹھوس شواہد سامنے آئے تو اسے ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رکھا جا رہا بلکہ چھوٹے شہروں اور دور دراز علاقوں میں بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین بس سروس کو جہلم سمیت خوشاب، لیہ، بھکر، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان جیسے شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے طلبہ کے لیے مفت سفری سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گرین بس سروس کے ذریعے طلبہ کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب کے طلبہ کو ایک لاکھ سے زائد الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکوٹیز کی تیاری کے باعث ان کی تقسیم میں تاخیر ہوئی، تاہم یہ سلسلہ جلد شروع کر دیا جائے گا۔ طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اسکوٹی چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں اور باقاعدہ تربیت حاصل کریں۔ انہوں نے طلبہ کی حفاظت کے لیے ای سکیورٹی اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران صوبے میں تقریباً 50 ہزار کلومیٹر سڑکوں پر کام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

صحت کے شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے 25 شہروں میں کارڈیک علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جہاں پہلے ایسی سہولتیں دستیاب نہیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں کی کیتھ لیبز میں مریضوں کو انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی، اسٹنٹ اور پیس میکر کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے جہلم میں کارڈیک سہولتوں کی فراہمی کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کینسر اسپتال قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ لاہور میں ملک کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو مہنگے علاج کے بجائے سرکاری سطح پر بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مریم نواز شریف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی سیاست اور ترقی میں فعال کردار ادا کریں، حقائق کی بنیاد پر رائے قائم کریں اور گمراہ کن دعوؤں سے متاثر ہونے کے بجائے اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی بہتری کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہیں اپنی محنت، تعلیم اور مثبت کردار کے ذریعے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے دیگر صوبوں کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے کی حکومت اپنے عوام کے سامنے جواب دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی توجہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور سرکاری اداروں میں بہتری لانے پر مرکوز ہے۔

تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور تعلیم ہی کامیابی کا راستہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت اور سفری سہولیات کے شعبوں میں مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
37%
2 m/s
منگل
25 °C
بدھ
30 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم میں جدید جمنازیم کا افتتاح کر دیا
10 نومبر, 2026
سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026
بارانی زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاوش، جہلم میں گندم کی زیادہ اگاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں سمال انڈسٹری راٹھیاں کے قریب مزدا اور ڈمپر میں تصادم، ایک شخص زخمی

5 اگست, 2025

عید الاضحیٰ؛ جانوروں کی خرید و فروخت جاری، سبز چارے کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان

9 جون, 2024

پری مون سون کی بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

12 جون, 2024

حکومت نے یو اے ای میں قید 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے

21 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں