Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈی چوک بند کرنے کا دور ختم ہو چکا، شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بیرسٹر امجد ملک
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈی چوک بند کرنے کا دور ختم ہو چکا، شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بیرسٹر امجد ملک

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر: ایک سیاسی جماعت کی طرف سے بیرون ملک ہونے والے گالی کلچر ناچ گانے اور پاکستان میں عوام کے لیے سڑکیں بند کر کے ڈی چوک کو بند کرنے کادور ختم ہو چکا ہے اب ایسے شر پسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار او پی سی کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانیوں کے بھرپور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اور سیز پاکستانیوں کی اکثریت برطانیہ ‘بیلجیم‘ ہالینڈ‘ اسپین ‘اٹلی سعودی عرب‘ اور متدہ عرب امارات سے اس پروقار تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آئی تھی۔

او پی سی کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ گالیوں،ناچ گانے سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے کلچر نے ملکی معیشت کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن ملک بھی نہیں پہنچا سکا مگر بس بھائی بس بہت ہو چکا۔ اب قانون اپنا راستہ اپنائے گا موجودہ حکومت نے دن رات محنت کر کے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص پاکستان کے 12 موسم کا واویلا کرتا ہے وہ کرکٹ ٹیم کا اب کھلاڑی بھی منتخب نہیں ہو سکتا ۔ان کے دور میں پی آئی اے پر کسی دشمن ملک کی ایما پر دانستہ طور پر پابندی لگوائی گئی کیونکہ پی آئی اے سب سے بڑا زر مبادلہ کمانے کا ذریعہ تھا۔ مسلم لیگ نون نے پی آئی اے پر یورپی ممالک کے لیے پابندی ختم کروا دی ہے اور جلد ہی برطانیہ کے لیے فلائٹیں شروع کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے حکومت میں او پی ایف اور او پی سی جیسے اہم ادارے کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا گیا حتیٰکہ انہوں نے سب سے زیادہ کمائی برطانیہ سے کی تھی اور عمران خان نے ایک دفعہ بھی برطانیہ کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں با کردار پر خدمت خلق سے سرشار نمائندے مقرر کیے جا رہے ہیں جو ایڈوائزری کمیٹی کے بھی ممبر ہوں گے۔

تقریب سے مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود کے ارکان نے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتھک قانونی ماہر اور اور انسانیت کے جذبہ سے سرشار امجد ملک کو او پی سی کا چیئرمین منتخب کیا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ بیرسٹر امجد ملک بے شمار خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان سے اس سے بھی زیادہ اور بہتر کام لیا جا سکتا ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے معروف صحافی و ادیب مرزا نعیم الر حمٰن نے کہا کہ تارکین وطن کو فوری طور پر ان کا جائز مقام دلایا جائے۔ ایئرپورٹ پر تارکین وطن کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جاتا ہے تارکین وطن کو کرپٹ مافیا اپنا آسان ترین شکار تصور کرتا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک سے تارکین وطن کو بے شمار توقعات وابستہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صدارت میں کانفرنس منعقد کی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق امیدوار جنرل سیکرٹری عبدالکریم نے او بی سی کو وکلاء کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مطالبہ کیا کہ اوور سیز کمیونٹی کے مسائل حل کئےجائیں تاکہ انکو فوری طور پر ریلیف حاصل ہو۔

سادات برادری کے سربراہ سید فیض عباس نقوی نے کہا کہ اہل تشیع کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ہم وزیراعلیٰ پنجاب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بیرسٹر امجد ملک کو اس کا سربراہ مقرر کیا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے کوئی اعلی سطح کا کام لیا جائے ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
48%
2 km/h
منگل
28 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پنجاب میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
5 اکتوبر, 2026
جہلم: اساتذہ قوم کے معمار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
5 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرمان سمیت منشیات فروش گرفتار
5 اکتوبر, 2026
پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی
5 اکتوبر, 2026
جہلم اور دینہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2100 لیٹر ناقص و ملاوٹی دودھ تلف
5 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

صادق خان کا پھر میئر لندن منتخب ہونا عوامی خدمت کا ثبوت ہے، نعیم خان

9 مئی, 2024

مہنگائی عروج پر پہنچ چکی، عام انتخابات میں عوام لیبرپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، افضل خان

30 مئی, 2024

برٹش پاکستانیوں کو حج کیلئے پاسپورٹ کے حصول میں دشواری کا سامنا

26 مارچ, 2024

امریکا: عدیل عبداللہ منگی کی بطور پہلے مسلمان اپیلیٹ جج تعیناتی غیریقینی کا شکار

26 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں