Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستانیوں کے دبئی کے ویزہ مسترد ہونے کی بڑی وجہ پتا چل گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستانیوں کے دبئی کے ویزہ مسترد ہونے کی بڑی وجہ پتا چل گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے مسترد ہونے کی بنیادی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزہ پروسیسنگ پلیٹ فارم ایٹلس (Atlys) کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ ویزہ مسترد ہونے کی شرح میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ تبدیلی متحدہ عرب امارات کے نئے اور سخت ویزہ قوانین کی وجہ سے سامنے آئی ہے جنہیں جعلی درخواستوں کو روکنے کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔ یو اے ای نے ویزہ درخواستوں کے عمل کو زیادہ سخت بنا دیا ہے تاکہ جعلی درخواستوں اور غیرقانونی ہجرت کو روکا جا سکے۔

ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مسترد ہونے والی 71 فیصد ویزہ درخواستوں کا تعلق نامکمل یا غلط کاغذی کارروائی سے ہے، درخواست دہندگان اکثر نئے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں، جن میں ناقص پاسپورٹ تصاویر، غلط دستاویزات، ہوٹل کی بکنگ یا واپسی کی پرواز کے ثبوت فراہم نہ کرنا شامل ہیں جب کہ نئے قوانین کے تحت ویزہ پروسیسنگ میں زیادہ وقت لگ رہا ہے، جو عمل پہلے صرف چند گھنٹوں میں مکمل ہو جاتا تھا اب ڈیڑھ سے دو دن تک کا وقت لے رہا ہے، امارات کے حکام درخواست دہندگان سے زیادہ دستاویزات طلب کر رہے ہیں اور درخواستوں کی انتہائی محتاط طریقے سے جانچ کی جارہی ہے۔

ایٹلس کمپنی کے سی ای او موہک ناہتا کا کہنا ہے کہ دبئی جیسے مشہور مقام کیلئے نئے ویزہ قوانین مسافروں کو بہتر طریقے سے تیاری کا موقع فراہم کرتے ہیں، اگرچہ یہ تبدیلیاں شروع میں مشکل لگتی ہیں مگر یہ طویل مدتی طور پر سفر کو زیادہ مؤثر بنا سکتی ہیں، ویزہ کیلئے درخواست دینے والوں کو یہ یقینی بنانا چاہیئے کہ ان کی تمام دستاویزات درست اور مکمل ہیں، اس میں پاسپورٹ کی واضح تصاویر، مکمل کاغذی کارروائی اور ہوٹل کی بکنگ یا واپسی کی پروازوں کے ثبوت بھی موجود ہوں۔

بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی یہ حکمت عملی دبئی میں ملازمت کے مواقع اور کارکنوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے، ان تبدیلیوں کا مقصد مستند درخواست دہندگان کیلئے ویزہ پروسیسنگ کے عمل کو بہتر اور منصفانہ بنانا ہے، تاہم ان اقدامات کا اثر پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان پر زیادہ پڑا ہے جن کی اضافی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کینیڈا نے ورک پرمٹ کیلئے شرائط کا اعلان کردیا

10 جنوری, 2024

پی آئی اے چار برس بعد یورپ پرواز کرنے کے لیے تیار، کرایہ کتنا ہوگا؟

17 دسمبر, 2024

’شینگن ویزا‘ کا حصول کس طرح ’بلیک مارکیٹ‘ میں پیسہ کمانے کا ذریعہ بن رہا ہے

29 جولائی, 2024

برطانوی حکومت کے ویزا قوانین، کمیونٹیز میں غم وغصہ، ہزاروں خاندانوں پر الگ ہونے کا خطرہ

12 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں