Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ویزا فراڈ؛ یورپی یونین نے پاکستانی شہریوں کیلئے انتباہ جاری کردیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ویزا فراڈ؛ یورپی یونین نے پاکستانی شہریوں کیلئے انتباہ جاری کردیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

یورپی یونین نے ایسے پاکستانی شہریوں کیلئے جو ویزا اور قونصلر اپوائنٹمنٹ کے خواہشمند ہیں، کو نشانہ بنانے والے بڑھتے ہوئے فراڈ کے بارے میں ایک انتباہ جاری کیا ہے۔

یورپی یونین کے وفد نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ پاکستان میں مجرمانہ تنظیمیں گوگل میپس پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارتخانوں کی جعلی فہرستوں کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلارہی ہیں۔

یورپی یونین کے دفتر نے جعلی اندراجات کا مشاہدہ کیا ہے جس میں ویزا اور قونصلر اپوائنٹمنٹ کیلئے فون نمبرز سمیت رابطے کی غلط تفصیلات درج کی گئی ہیں، ان اندراجات کو پاکستانی شہریوں کو دھوکہ دینے کیلئے بنائے گئے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

یورپی یونین کے وفد نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ یہ مجرمانہ تنظیموں کی طرف سے منظم کردہ ایک اہم دھوکہ دہی کی کارروائی ہے۔ دفتر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ویزا سے متعلق کسی بھی پوچھ گچھ کیلئے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارتخانوں کی سرکاری ویب سائٹس پر موجود تصدیق شدہ معلومات پر مکمل انحصار کریں۔

وفد نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ صرف یورپی یونین کے سفارتخانوں کی ویب سائٹیں ویزا درخواستوں اور قونصلر خدمات کے حوالے سے درست اور جائز معلومات فراہم کرتی ہیں۔

وفد نے پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ گوگل میپس یا دیگر ڈائریکٹریوں میں پائی جانے والی فہرستوں پر بھروسہ نہ کریں۔

یورپی یونین کے وفد نے مزید واضح کیا کہ وہ پاسپورٹ یا ویزوں کے اجراء کو نہیں سنبھالتا کیونکہ ان کا انتظام یورپی یونین کے انفرادی ممالک کے متعلقہ سفارتخانے اور قونصل خانے کرتے ہیں۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو شینگن ایریا کے اندر سفر کیلئے شینگن ویزا یا اس سے باہر کے ممالک کیلئے قومی ویزا کے حصول کیلئے رہنمائی کیلئے متعلقہ سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے بعض ممالک بشمول بلغاریہ، قبرص، آئرلینڈ اور رومانیہ شینگن ایریا کا حصہ نہیں ہیں، حالانکہ بلغاریہ اور رومانیہ شامل ہونے کے عمل میں ہیں، غیر یورپی یونین کے ممالک جیسے آئس لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ بھی شینگن زون کا حصہ ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آبائی ممالک میں معاشی مشکلات کا شکار امریکہ جانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر ، نیا ویزا متعارف کرا دیا گیا

21 اگست, 2024

120 ممالک کیلئے ویزا آن آرئیول کی سہولت ، بڑی خبر آگئی

18 فروری, 2025

پاسپورٹ بنوانے کے لیے رواں ماہ کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

21 ستمبر, 2024

دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات کی نئی فہرست جاری

17 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں