جہلم میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر 52 سالہ شخص نے تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ سول لائن کے علاقے چشتیاں محلہ کے رہائشی نوید اقبال ولد محمد افضال نے گھریلو مسائل اور قرض کے بوجھ سے تنگ آ کر تیزاب پی لیا۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے نوید اقبال کو شدید تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں حالت بگڑنے پر راولپنڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم راولپنڈی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی نوید اقبال نے دم توڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق نوید اقبال کئی دنوں سے پریشان تھے، وہ گھریلو مسائل اور قرض کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ ان حالات نے انہیں اس قدر مایوس کر دیا کہ انہوں نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔نوید احمد کے سوگوران میں بیوہ اور دو بچے ہیں۔


