Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عالم آب و گل میں ہر چیز اللہ کی واحدانیت اور اس کی بادشاہی کی شہادت دے رہی ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عالم آب و گل میں ہر چیز اللہ کی واحدانیت اور اس کی بادشاہی کی شہادت دے رہی ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ معاشرے میں لوٹ مار،دوسروں کے حقوق چھین لینا،اپنا مال کسی کو سود پر دے دینا یا سود پر خود رقم لے لینا یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ ہم نے سمجھ لیا ہے کہ رزق،روزی میری قوت بازویا میری عقل و دانش سے مل رہی ہے۔اگر اس قرآنی آیت پر کامل یقین ہو کہ "اللہ جسے چاہیں بے شمار رزق عطا فرماتے ہیں ” تو پھر ہم دوسروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہ کریں۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عالم آب و گل میں ہر چیز اللہ کی واحدانیت اور اس کی بادشاہی کی شہاد ت دے رہی ہے۔بحیثیت انسان ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اس میں غور وفکر کریں۔اللہ کریم وہ ہیں جو دن کو رات میں داخل فرماتے ہیں اور رات کو دن میں،جاندار سے بے جان کو پیدا فرماتے ہیں اور بے جان سے جاندار کو پیدا فرماتے ہیں۔ایک منظم نظام ہے جس کے تحت کائنات کا نظام چل رہا ہے اگر ذرہ برابر بھی اس میں خلل آتا تو سارا نظام تباہ ہوچکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سورج،چاند ستارے ہر شئے اللہ کے ترتیب دئیے نظام کے مطابق چل رہی ہے۔ہم ایسی چیزوں پر زیادہ دھیان دیتے ہیں جن کے ہم مکلف نہیں جن کے بارے ہم سے پوچھا نہیں جائے گا، ہمیں ضرورت ہے کہ ہم وہ حکم جو اللہ کریم نے ہمیں فرمایا ہے اسے مانیں اور جس سے منع فرمایا ہے اس سے خود کو روک لیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ جب اس جہان پر ہم غور کریں تو ہر شئے اللہ کا ذکر کر رہی ہے۔انسان اور جن یہ مکلف مخلوق ہے اس کے علاوہ جب کوئی چیز ذکر چھوڑ دیتی ہے تو وہ فنا ہو جاتی ہے۔یہ جو مکلف مخلوق اس کا حساب قیامت کے روزہ ہو گا اس کے پاس روح قبض ہونے تک فرصت ہے۔کیونکہ ان کو شعور عطا فرمایا اور فیصلہ کرنے کا اختیار بھی دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی مبار کہ سے ہمیں ہر طرح کی راہنمائی ملتی ہے آپ کے شب وروز جو آپ ﷺ نے بسر فرمائے حقو ق کیا ہیں فرائض کیا ہیں عبادات و معاملات ہر طرح سے آپ ﷺ کی زندگی مبارکہ ہمارے لیے اسوہ حسنہ ہے۔ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعابھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
28%
3 m/s
بدھ
28 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئر کے نشان والا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
مریم نواز نے جہلم کو ایک بھی نیا منصوبہ نہیں دیا، صرف پی ٹی آئی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری
11 نومبر, 2026
جہلم میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس 15 دسمبر سے فعال ہوگا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
11 نومبر, 2026
10 ہزار روپے مالی معاونت وصول کرنے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی خدمات قابلِ ستائش، جہلم میں جامع یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے: سرفراز ملک
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

5 نومبر, 2026

تصوف و سلوک عظیم برکات کے حصول کا نام ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

25 اپریل, 2024

جہلم میں انسولین سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، مریض پریشان

13 اکتوبر, 2024

جہلم میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار

14 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں