Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: راولپنڈی تعلیمی بورڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات، شاہین پاسبان گرینڈ الائنس کاکلین سویپ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

راولپنڈی تعلیمی بورڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات، شاہین پاسبان گرینڈ الائنس کاکلین سویپ

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
10 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: راولپنڈی تعلیمی بورڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہین پاسبان گرینڈ الائنس نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوٹھوار اخوت گروپ کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔

ہفتے کے روز ہونے والے ان انتخابات میں دن بھر گہماگہمی رہی، دونوں گروپ اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کرتے رہے، تاہم پولنگ کے اختتام پر شاہین پاسبان گرینڈ الائنس نے کلین سویپ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔

چیف الیکشن کمشنر افضل بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل کی اور باضابطہ نتائج کا اعلان کیا۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق صدارتی نشست پر چوہدری عمران یونس گجر نے 178 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل راجہ عثمان شہزاد 127 ووٹ لے سکے۔

سینئر نائب صدر اول کے لیے چوہدری محمد آصف خان نے 185 ووٹ حاصل کیے جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر چوہدری محمد رفیق گجر نے 172 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔ نائب صدر کے لیے ملک الطاف حسین 193 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر چوہدری معاف علی مبارک 181 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔

اسی طرح قاضی محمد رفیق نے 191 ووٹ، ثاقب افضل ہاشمی نے 201 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری اول اور دوم منتخب ہوئے۔ ملک ثاقب مسعود 184 ووٹ لے کر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ملک عرفان فیاض نے 200 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری کا عہدہ حاصل کیا۔

سیکرٹری مالیات کے لیے ماجد جہانگیر 182 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، بلال گوندل 197 ووٹ لے کر سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب ہوئے، جبکہ سیکرٹری لیگل امور کی نشست پر نوید ظفر نے 208 ووٹ حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی اور سب سے زیادہ ووٹ لے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی شاہین پاسبان گرینڈ الائنس کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کامیابی کی خوشی میں نومنتخب صدر عمران یونس گجر کے حامیوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اور زبردست نعرے بازی کی۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، کارکنوں کو ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے گئے۔ کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور پورا ماحول جشن کا سماں پیش کر رہا تھا۔

نومنتخب صدر چوہدری عمران یونس گجر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی جیت کے بعد تمام لوگ ان کے لیے برابر ہیں، گروپنگ صرف انتخابات تک محدود تھی، اب سب مل کر تعلیمی ترقی اور بہتری کے لیے کام کریں گے۔

شاہین گروپ کے صدر جاوید ساقی نے بھی نومنتخب صدر چوہدری عمران یونس گجر اور چوہدری محمد آصف خان کو کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

شجرکاری موسم کی شدت کم کرنے اور آئندہ نسلوں کے لیے ضروری ہے، کمشنر عامر خٹک

14 جون, 2025

بغیر رجسٹریشن ہوٹلز و گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

16 جون, 2025

پاکستان میں ’ڈیجیٹل روپیہ‘ شروع کرنے کیلئے بل تیار

12 جنوری, 2025

گندم کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی نئی تجویز

24 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں