سوہاوہ: نوجوان قانون دان راجہ سہیل آف سسرال کی موثر پیروی، منشیات کے مقدمہ سے ملزم عدنان کی ضمانت منظور ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سوہاوہ نے ملزم عدنان حسین موہڑہ کنیال سوہاوہ کے خلاف مقدمہ نمبر 107 درج کر کے ملزم سے 1200 گرام چرس برآمد کرنے کا الزام لگایا جس پر سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نوجوان قانون دان راجہ محمد سہیل آف سسرال نے مقدمہ کی پیروی کی اور مضبوط دلائل دیے۔
مضبوط دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ نے 9سی کے مقدمہ سے ملزم عدنان حسین کی ضمانت منظور کر لی۔
نوجوان وکیل راجہ محمد سہیل نے انتہائی مختصر مدت میں منشیات کے مقدمہ سے ملزم کی ضمانت منظور کروائی جس پر اہلیان علاقہ سمیت مختلف مکاتب فکر منشیات کے مقدمہ سے ضمانت منظور کروانے پر خراج تحسین پیش کیا۔