Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں صحافیوں کے لیے رہائشی کالونی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، چوہدری عابد محمود
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں صحافیوں کے لیے رہائشی کالونی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، چوہدری عابد محمود

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم کے صحافیوں کو تاحال اپنے حق، یعنی رہائشی کالونی سے محروم رکھا گیا ہے۔ صحافی کالونی کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اور یہ مطالبہ اب ایک باقاعدہ تحریک میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے صحافی گزشتہ کئی سالوں سے مختلف حکومتوں سے صرف وعدے سنتے آئے ہیں، لیکن عملدرآمد نہ ہونے کے باعث وہ آج بھی بنیادی حق سے محروم ہیں۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ صحافی حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں، حکومتی اقدامات، منصوبہ جات اور پالیسیوں کی تشہیر میں پیش پیش ہوتے ہیں اور عوامی مسائل کو اجاگر کر کے حکام تک پہنچاتے ہیں، مگر خود اپنے حق کے لیے آج بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2006 میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی جانب سے صحافیوں کے کوائف اکٹھے کیے گئے اور 10 صحافیوں کے نام فائنل بھی کیے گئے، لیکن اس کے بعد معاملہ خاموشی کی نذر ہو گیا۔ 2015 میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جہلم میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران صحافیوں کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے پلاٹ دینے کا وعدہ کیا اور ایک فہرست بھی مرتب کی گئی، مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس منصوبے پر بھی عمل نہ ہو سکا۔

چوہدری عابد محمود نے بتایا کہ جہلم پریس کلب کی جانب سے حکومت پنجاب کو باقاعدہ طور پر صحافیوں کی فہرستیں بھی فراہم کی گئی تھیں، جو آج بھی حکومتی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ اب صرف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں جگہ کی نشاندہی باقی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جہلم کے تمام صحافی، جہلم پریس کلب کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، اور صحافی کالونی کے قیام تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ اختلاف رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی چھت تلے ہر صحافی کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔

اس موقع پر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، سید مظہر عباس نقوی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر اعجاز اعوان، سید قلب حسنین، وسیم قریشی، آصف جٹ، عاطف بٹ، غلام قادر مخلص، مرزا راحیل بیگ، سید مستفیض اقبال بخاری، نائب صدر مرزا قدیر بیگ، ملک فدا حسین، عبدالرحمان قادری، یاسر فہمید، شہریار علی راجہ، چوہدری تصور حسین، سید ناصر محمود، چوہدری دانیال عابد، صائمہ سحر، سلطان رضوی، عبدالغفار، ڈیجیٹل میڈیا کے صدر فضل خان، جنرل سیکریٹری محمد ادریس اور سرپرست انیس الرحمن بٹ سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں رمضان المبارک کے دوران سوئی گیس کی عدم فراہمی، شہری پریشان

5 مارچ, 2025

کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، مستعفی ہونے کا اعلان، خود کو پھانسی دینے کا مطالبہ

17 فروری, 2024

جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد

31 مئی, 2024

جہلم سمیت پنجاب بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے نیا قانون متعارف

24 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں