Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
8 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں بغیر ترپال اور بغیر ڈھانپے ریت، بجری، مٹی، خاکہ اور بھوسہ لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں نے شہریوں اور تاجروں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شہری حلقوں نے اس صورتحال کو سنگین عوامی اور ماحولیاتی خطرہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں دن کے اوقات میں اندرون شہر داخل ہونے والی متعدد ٹریکٹر ٹرالیاں بغیر ترپال تعمیراتی میٹریل لے کر سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہیں، جس کے باعث فضا میں دھول مٹی کے بادل چھا جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بازاروں، رہائشی علاقوں اور سڑکوں کے اطراف موجود دکاندار اور مکین بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

تاجروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرالیوں سے اڑنے والی گرد و غبار دکانوں میں موجود اشیاء کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ شہری آنکھوں کی بیماریوں، سانس، الرجی اور دمے جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب موٹر سائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوتی ہے، جس سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

شہریوں نے سوال اٹھایا کہ ٹریفک پولیس عام شہریوں کے خلاف تو کارروائیاں کرتی ہے مگر ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف مؤثر ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر ترپال میٹریل لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور دن کے اوقات میں ایسی ٹرالیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہریوں کو گرد، آلودگی اور بیماریوں سے نجات مل سکے۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور اس دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

منی پارک کے قیام سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

2 اکتوبر, 2024

محرم الحرام کے دوران جہلم میں صفائی کے مثالی انتظامات قابلِ تحسین ہیں، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

8 جولائی, 2025

بجلی چوری کے خلاف مسلسل کام کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

4 جون, 2024

جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا

10 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں