Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کینیڈا؛ انتخابی سرگرمیوں میں پاکستانی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں نے لبرل پارٹی کی حمایت کر دی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کینیڈا؛ انتخابی سرگرمیوں میں پاکستانی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں نے لبرل پارٹی کی حمایت کر دی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

کینیڈا میں وفاقی حکومت کے 28 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں اور اپنی اپنی پسند کی پارٹی کے لیے ووٹ حاصل کرنے کے لئے گھر گھر جاکر ووٹ بھی مانگ رہے ہیں جبکہ پارٹی امیدواروں کے لیے خصوصی دعوتوں کا اہتمام کرکے ان کی انتخابی مہم بھی چلا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اونٹاریو صوبے کے حلقہ برامپٹن ساؤتھ اور برامپٹن ویسٹ میں جہاں ممتاز پاکستانی بزنس مین اور لبرل پارٹی کے رہنما محمد جاوید چودھری ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ لمیٹڈ خاصے متحرک ہیں وہاں ان کے دونوں صاحبزادے حسن جاوید چودھری اور شہروز جاوید چودھری بھی ان کے شانہ بشانہ انتخابی مہم میں شامل ہیں۔

حلقہ برامپٹن ساؤتھ میں لبرل پارٹی کی امیدوار سونیا سدھو ممبر پارلیمنٹ کے لیے محمد جاوید چودھری کے بھتیجوں مزمل ارشد اور عباس ارشد کی رہائش گاہ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تو شہروز جاوید چودھری، مرتضیٰ جوئیہ، چودھری طاہر، میاں توحید اختر، وقاص علی ریاض، محمد فیاض، حافظ محمد صہیب، افضل ساقی، محمد رزاق، زاہد علی، میاں نعیم، محمد طیب، شہباز الطاف، محمد اختر سمیت دیگر پاکستانی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس موقع پر نوجوان بزنس مین حسن جاوید چودھری نے مہمان خصوصی سونیا سدھو کو خوش آمدید کہا اور ان کی بطور ممبر پارلیمنٹ کار کردگی کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان انتخابات میں بھی وہ ضرور کامیابی حاصل کریں گی اور اپنے حلقے کی توقعات پر پورا اتریں گی۔

تقریب میں حسن جاوید چودھری نے کینیڈا میں افراد کے بعض اہم مسائل کی طرف سونیا سدھو کی توجہ مبذول کروائی اور ان سے اس حوالے سے انہیں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

حسن جاوید چودھری نے کہا کہ ایک تو لبرل امیگریشن پالیسی پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔ اس سے مقامی افراد کو روزگار حاصل میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ پاکستانی افراد کو کینیڈا کے ویزہ کے حصول کے لیے دبئی جانا پڑتا ہے اس لیے اس پالیسی کو بھی فوری بدلنے کی اشد ضرورت ہے اور پاکستانی شہریوں کو پاکستان ہی میں ویزہ جاری کرنے کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

اس پر رکن پارلیمنٹ سونیا سدھو نے پہلے تو محمد جاوید چودھری فیملی ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کینیڈا اور اپنے آبائی وطن پاکستان کے لیے خدمات پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

مہمان خصوصی سونیا سدھو نے کہا کہ انہیں محمد جاوید چودھری کے صاحبزادے حسن جاوید چودھری کی فہم و فراست اور ان کا وژن دیکھ کر انہیں دلی خوشی ہوئی ہے۔ ایسے نوجوان کسی بھی معاشرے کا حسن اور عظیم سرمایہ ہوتے ہیں مجھے ان میں لیڈرشپ کی خوبیوں نے بھی بے حد متاثر کیا ہے۔سونیا سدھو نے حسن جاوید چودھری کی تقریر میں اٹھائے گئے تمام نکات پر سنجیدگی سے غور کرنے اور ان مسائل کو حل کروانے کا وعدہ کیا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کے عام انتخابات کے سلسلے میں محمد جاوید چودھری فیملی نے اس سے قبل برامپٹن ویسٹ میں ایم پی کمل کھیرا کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بھی تقریب کا اہتمام کیا تھا جبکہ ممبر پارلیمنٹ شفقت علی کی انتخابی مہم کو بھی کامیاب بنانے کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔

یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ کینیڈا کے عام انتخابات میں پاکستانی اور دیگر ایشیائی ممالک کے شہر یوں کی اکثریت لبرل پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں اور کامیابی کے زیادہ امکانات بھی لبرل پارٹی کے ہیں اب دیکھتے ہیں 28 اپریل کو کیا نتیجہ نکلتا ہے اور کونسی پارٹی کامیاب ہو کر اگلی حکومت بناتی ہے؟

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
light rain
32° _ 32°
39%
2 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یونان میں محنت کش پاکستانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

6 اکتوبر, 2024

بیرون ملک جائیدادیں خریدنے والوں کیلئے دبئی قدرتی طور پر سب سے بہترین آپشن

5 اکتوبر, 2023

دی ہیگ، پاکستان بزنس کمیونٹی کی عید ملن، سفیر پاکستان کی شرکت

15 اپریل, 2024

وہ ویب سائٹس جہاں سے خلیجی ممالک میں ملازمت کے لیے باآسانی اپلائی کیا جا سکتا ہے

25 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں