Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، اساتذہ کے مسائل تحریری صورت میں پیش
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، اساتذہ کے مسائل تحریری صورت میں پیش

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلعی کنوینرملک محمدافضل میر کی قیادت میں گرینڈ ٹیچرزالائنس جہلم کے وفد کی گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات۔ اساتذہ کے بڑے مسائل تحریری صورت میں پیش کیے گئے۔ گورنرپنجاب کی ان مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ضلع جہلم کے دورہ کے دوران گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم کے وفد نے ضلعی کنوینر ملک محمد افضل میر کی قیادت میں ان سے خصوصی ملاقات کی، جس میں اساتذہ کو درپیش اہم مسائل کو تحریری شکل میں پیش کیا گیا۔

ملاقات میں وفد نے اساتذہ کے دیرینہ اور اہم مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے گورنر پنجاب کو مطالبات پیش کیے جن میں ایس ایس ای اساتذہ اور اے ای اوز کی فوری مستقلی، کنٹریکٹ سے مستقل ہونے والے اساتذہ کے لیے پے اینڈ سروس پروٹیکشن، سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے عمل کو ختم کرنا، نئے اساتذہ کی فوری بھرتی، ہیڈ ٹیچرز کی خالی اسامیوں پر جلد تقرری، اساتذہ کی تنخواہوں پر 25 فیصد ٹیکس ری بیٹ کی بحالی، ایم فل اساتذہ کے لیے سکیل 17 اور پی ایچ ڈی اساتذہ کے لیے سکیل 18 کی منظوری جیسے اہم نکات شامل تھے۔

وفد میں ضلعی کنوینر ملک محمد افضل میر کے ہمراہ ضلعی کوآرڈینیٹر احسان الٰہی شاکر، چودھری راشد محمود، رانا محمد اشفاق حیدر، چودھری افضل محمود، منظور حسین نظامی، محمد رفیع راجپوت، چودھری بلال خالد، زاہد منظور اور محمد یعقوب شامل تھے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اساتذہ کے مسائل کو غور سے سنا اور جلد از جلد ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اساتذہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اساتذہ تنظیم کے نمائندوں نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ان کے جائز مطالبات پر جلد عمل درآمد ہوگا، تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اساتذہ مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
broken clouds
31° _ 31°
63%
اتوار
39 °C
پیر
35 °C
منگل
36 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے خصوصی اسکواڈز تشکیل

30 مارچ, 2025

جہلم میں مضر صحت اشیاء کی فروخت عروج پر، شہری بالخصوص بچے موذ ی بیماریوں میں مبتلا

31 اکتوبر, 2023

جہلم کے گلی محلوں کے گھروں کے اوپر جھولتی بجلی کی تاریں مکینوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئیں

1 دسمبر, 2024

ستھرا پنجاب پروگرام؛ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا شہر کا دورہ، صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

30 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں