Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر طبی کیمپس قائم، آگاہی مہم جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر طبی کیمپس قائم، آگاہی مہم جاری

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
12 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی خصوصی ہدایت پر شہر میں حالیہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

جہلم شہر کے مختلف اہم مقامات پر محکمہ صحت کے تعاون سے ایمرجنسی میڈیکل کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

میڈیکل کیمپس شاندار چوک، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈا سمیت دیگر اہم مقامات پر قائم کیے گئے ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں اور طبی عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہ کر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ کیمپس میں پانی، او آر ایس، پنکھے اور ابتدائی طبی امداد کے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ گرمی سے بے ہوش یا متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں جن میں گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر درج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور آگاہی پمفلٹس میں دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور ہیٹ ویو کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں چوری اور ڈکیتیاں کرنے والے گینگ کے 3 کارندے گرفتار، مال مسروقہ برآمد

8 جون, 2024

اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ، صفائی اور ادویات کی دستیابی بہتر بنانے کی ہدایت

5 مئی, 2026

2025 میں پاسپورٹ فیس کتنی ادا کرنی ہو گی ؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

3 جنوری, 2025

ضلع جہلم کے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو 15 اکتوبر سے گندم کاشت کرنے کی ہدایت

13 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں