Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم کے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو 15 اکتوبر سے گندم کاشت کرنے کی ہدایت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم کے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو 15 اکتوبر سے گندم کاشت کرنے کی ہدایت

اے پی پی
اے پی پی
13 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ امسال بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا موزوں وقت 15 اکتوبر تا 15 نومبر ہے۔کاشتکارگندم فی ایکڑ کی زیادہ پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام مرکز19،عروج 22 ،بارانی 17،پاکستان 13،فتح جنگ16،ایم اے 21اور نشان 21 کی کاشت کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے امسال گندم کی منظور شدہ منتخب اقسام پر 1500 روپے فی بیگ(50 کلوگرام) سبسڈی کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی بوائی کیلئے40 تا45 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں جس کے اگائو کی شرح 85 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

بارانی کاشت کیلئے کم بارش والے علاقوں میں راجن پور،لیہ،ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ،بھکر،میانوالی،جنڈ، پنڈی گھیب اورخوشاب جبکہ درمیانی بارش والے علاقوں میں چکوال، تلہ گنگ اور پنڈدادن خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زیادہ بارش والے علاقوں میں جہلم،دینہ، سوہاوہ، راولپنڈی،اٹک ،ناروال،گجرات اور کھاریاں شامل ہیں۔ بارانی علاقوں کے کاشتکار کاشت سے قبل بیج کو محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملے کے مشورہ سے پھپھوندی کش زہر ضرور لگا لیں۔

گندم کی کاشت سے قبل عام ہل چلائیں اور سہاگہ دیں تاکہ اگنے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں۔ بارانی علاقوں کے کاشتکار بوائی سے قبل دو مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں تاکہ وتر زمین کی اوپر والی تہہ میں آجائے اور بذریعہ ڈرل گندم کی کاشت یقینی بنائیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بارانی گندم کے کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور بوائی کے بعد اگر18 تا20 دن کے اندر بارش ہو جائے تو کھیت وتر آنے پر دوہری بار ہیرو چلائیں اس سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں گی اور وتر بھی دیر تک قائم رہے گا یا فصل کے اگائو کے بعد کھرپے یا کسولے سے خشک گوڈی کر کے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک کریں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے سرکاری دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مطالبہ

3 جنوری, 2026

میونسپل کمیٹی کے حکام کی مبینہ ملی بھگت، جہلم میں رکشہ مافیا اور ریڑھی بانوں نے سڑکوں پر قبضے جما لیے

18 ستمبر, 2024

سوہاوہ: سٹارز اسلامک سکول بڑاگواہ میں سالانہ رزلٹ اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب

6 مارچ, 2026

رمضان المبارک؛ قیدیوں کو سحری و افطاری میں کیا ملے گا؟ مینو کا شیڈول جاری

1 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں