دینہ کی معروف کاروباری شخصیت اور فیصل دہی بھلے و قیصر دہی بھلے کے اونر قیصر رحمن حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خیریت سے اپنی رہائش گاہ دینہ واپس پہنچ گئے۔
اس موقع پر دینہ کی صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی رضوان سیٹھی اور سہیل انجم قریشی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
قیصر رحمن نے حج کی سعادت کے دوران حاصل ہونے والے روحانی تجربات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائی۔
مقامی حلقوں کی جانب سے بھی قیصر رحمن کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔


