سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 8 سالہ بچہ ٹریکٹر سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے گاؤں بھگوال میں ایک افسوسناک حادثے میں 8 سالہ بچہ ٹریکٹر سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 8 سالہ ننھا عمیر ٹریکٹر کی ہل پر بیٹھا ہوا تھا، اچانک زمین میں ہل چلانے کے دوران گر گیا اور اس کے سر پر گہری چوٹ آئی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں افسوسناک حادثہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #jhelum #sohawa #domeli ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ٹریکٹر عمیر کا چچا چلا رہا تھا۔ جیسے ہی حادثہ پیش آیا، ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچے کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) ڈومیلی منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ عمیر ولد نثار کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

