دینہ میں جی ٹی روڈ پر نئی قائم ہونے والی "مبارک ٹریولز سروسز” کا باقاعدہ افتتاح روحانی شخصیت حضرت پیر حبیب اللہ شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ کے دست مبارک سے کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں علاقے بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مبارک ٹریولز سروسز کے اونر پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی اور ان کے صاحبزادے پیر مبارک قاسم نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ افتتاح کے موقع پر حضرت پیر حبیب اللہ شاہ نے ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اور ادارے کی کامیابی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
تقریب کے شرکاء نے پیر فخر نذیر قاسم اور پیر مبارک قاسم کو اس نئے کاروباری منصوبے کے آغاز پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ افتتاحی تقریب نہایت روحانی اور پُرمسرت ماحول میں منعقد ہوئی، جسے علاقہ بھر میں مثبت پذیرائی حاصل ہوئی۔


