جہلم پولیس نے کم عمر بچوں کو غیر قانونی طور پر الیکٹرونک ویپ فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم کم عمر بچوں کو الیکٹرونک سگریٹ (ویپ) فروخت کر کے قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت اور معاشرتی تحفظ کے لیے ایسی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔


