Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: ایس ایل ایس کالج میں عید میلاد النبی ﷺ اور یوم دفاع کی شاندار تقریبات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: ایس ایل ایس کالج میں عید میلاد النبی ﷺ اور یوم دفاع کی شاندار تقریبات

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر اور ایوارڈ یافتہ ادارے ایس ایل ایس کالج جہلم میں عید میلادالنبی ﷺ اور یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریبات کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس کے بعد وطنِ عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خرم فیاض ستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لیے پوری قوم متحد ہے، اور ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کا فرض ہے۔

انہوں نے ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک کی تعلیمی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ میں حب الوطنی کے جذبات کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہلم کا یہ ادارہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی اپنی تعلیمی کامیابیوں اور شاندار نتائج کے باعث پہچانا جاتا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہلم کی دھرتی نے ہمیشہ غازی اور شہداء پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 فیصد پاک آرمی کا تعلق جہلم سے ہے، اور یہی سرزمین نشانِ حیدر میجر محمد اکرم شہید اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ سمیت بے شمار شہداء اور غازی پیش کر چکی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جہلم کی تاریخی اور علمی حیثیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ جہلم شرح خواندگی کے لحاظ سے پاکستان کے اولین شہروں میں شامل ہے۔

آخر میں مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی خرم فیاض اور منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک نے IELTS، A1، B1، کمپیوٹر، گرافک ڈیزائننگ اور اسپوکن انگلش کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ ہی ایم ڈی ایس ایل ایس نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ صدر چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس اور کالمسٹ ڈاکٹر تصور مرزا نے مہمانان کو تحائف پیش کیے۔

یاد رہے کہ ایس ایل ایس کالج جہلم، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان واحد IELTS ٹیسٹ سنٹر ہے اور برٹش کونسل کا ضلع جہلم میں واحد B2B گولڈ پارٹنر ادارہ ہے۔ حالیہ برسوں میں اس ادارے کے طلبہ نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ IELTS بینڈز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں پیرا فورس کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

1 اگست, 2025

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی

14 اکتوبر, 2024

ایک سال میں ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکا میں سکونت حاصل کرلی

9 اپریل, 2025

لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ؛ 23 پاکستانیوں کے پاسپورٹ معطل، نام پی سی ایل میں شامل

9 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں