جہلم میں موٹر سائیکل چوری اور منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور منشیات کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 1 کلو 60 گرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔


