Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان: رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، چوہدری محمد نواز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان: رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، چوہدری محمد نواز

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
26 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: چوہدری محمد نواز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام پذیر ہو رہا ہے، تاہم اس مقدس مہینے میں گراں فروشی کا اچانک اور بے قابو بڑھ جانا غریب، نادار اور سفید پوش طبقے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔

جلالپور شریف کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد نواز کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جس سے روزہ داروں کے خواب چکنا چور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ان کے مطابق پوری تحصیل پنڈدادنخان میں پھل فروش اور دکاندار من مانگے دام وصول کر رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ سرکاری نرخناموں کو دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا ہے اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے دعوے صرف اخباری بیانات اور فوٹو سیشنز تک محدود نظر آتے ہیں۔

چوہدری محمد نواز نے کہا کہ مصنوعی گراں فروشی کے ذریعے روزہ داروں کو لوٹنے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور جب تک ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے انہیں جیلوں میں نہیں ڈالا جائے گا، اس وقت تک مہنگائی پر قابو پانا ممکن نہیں۔

ان کے مطابق بازار میں گائے کا گوشت 1200 روپے فی کلو، بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو، سیب 600 روپے فی کلو، کنو 400 روپے فی درجن، اسٹرابیری 700 روپے فی کلو، کھجور 1200 روپے فی کلو اور خربوزہ 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

چوہدری محمد نواز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلالپور شریف اور گردونواح میں کسی بھی متعلقہ مجسٹریٹ نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تاحال مؤثر وزٹ نہیں کیا، جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

چوہدری محمد نواز سمیت شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کا پابند بنایا جائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
47%
2 km/h
جمعہ
31 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام سوشیو اکنامک رجسٹری کے سنٹرز میں توسیع

2 اگست, 2024

جہلم پولیس کی بروقت کارروائیاں، مختلف علاقوں میں 4 گمشدہ بچوں کو لواحقین سے ملا دیا

11 مئی, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ

26 جولائی, 2026

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

16 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں