دینہ: منگلا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے چوری شدہ درخت برآمد کیے گئے ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک لاکھ روپے ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


