جہلم: معروف روحانی شخصیت پیر بابا جی مبشر حسین گیلانی قادری، قلندری، حجروی کے چھوٹے بھائی مدثر حسین گیلانی پر ان کے پیر و مرشد سجادہ نشین حجرہ شاہ مقیم پیر سید اسد علی شاہ گیلانی، پیر مدد علی شاہ گیلانی اور پیر عارف علی شاہ گیلانی کی جانب سے خصوصی محبت و شفقت کا اظہار کیا گیا۔
اس روحانی تقریب کے دوران بزرگانِ دین نے اپنے دستِ مبارک سے مدثر حسین گیلانی کی دستاربندی کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں ہیر قاضی انوار الحق سمیت عقیدت مندوں، مریدین اور مختلف علاقوں سے آنے والے شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ محفل میں درود و سلام کی روح پرور صدائیں گونجتی رہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بزرگانِ دین کی دعائیں، تربیت اور شفقت نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں اور روحانی وابستگی انسان کی اصلاح اور معاشرے میں محبت و اخوت کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکامِ پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


