Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے دگنی قیمت پر فروخت ہونے کا انکشاف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے دگنی قیمت پر فروخت ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 جولائی, 2026
شیئر کریں
فوٹو: فائل
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں حالیہ کمی کے باوجود متعدد علاقوں میں مبینہ طور پر گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو کمی کے بعد سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان سمیت ضلع بھر میں متعدد دکاندار مبینہ طور پر ایل پی جی 450، 500 اور 525 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث گھریلو صارفین کو مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی فروخت کرنے والے بعض دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین، خصوصاً کم آمدنی اور دیہاڑی دار طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے باعث بیشتر گھروں کا انحصار ایل پی جی پر ہے، مگر ناجائز منافع خوری نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، دکانوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور زائد نرخ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ گراں فروشی کا خاتمہ ہو اور عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی افسران کی ڈیوٹی شیڈول جاری

18 مارچ, 2025

سوہاوہ: غفلت و لاپرواہی سے لوڈر رکشہ چلانے والا ڈرائیور گرفتار

3 ستمبر, 2026

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر بس الٹنے سے 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی

26 نومبر, 2025

موسم سرما کا آغاز؛ جہلم میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

21 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں