Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید مشکلات کا شکار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید مشکلات کا شکار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
7 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور گردونواح میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وقفے وقفے سے بجلی کی بندش نے شہریوں اور کاروباری طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی کی بار بار بندش کے باعث دکانداروں کو کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے، جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے اور مچھروں کی بھرمار کے باعث شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ بجلی کی بندش سے نہ صرف گھریلو صارفین پریشان ہیں بلکہ دکاندار اور کاروباری افراد بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، جن کے کاروباری امور بجلی کی دستیابی سے براہِ راست وابستہ ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی بندش نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں میں پنکھے اور دیگر برقی آلات بند ہو جاتے ہیں، جبکہ مچھروں کے کاٹنے سے شہریوں بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو رات کے اوقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی افراد راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روزمرہ اشیائے ضروریہ اور دیگر اخراجات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس سے مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔ مہنگائی میں اضافے کے باعث غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، جبکہ بے روزگاری میں اضافے نے بھی لوگوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل بنا دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود آمدنی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق مسائل نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ضلع جہلم کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ بجلی و سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور بے روزگاری و مہنگائی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ صارفین اور عام شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
60%
1 km/h
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
30 °C
پیر
26 °C

تازہ ترین

کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026
بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

28 جنوری, 2025

جہلم میں غیر قانونی مویشی باڑے، شہری تعفن اور بیماریوں سے پریشان

1 اکتوبر, 2025

موسم کے تبدیل ہوتے ہی شہری آشوب چشم، نزلہ زکام، کھانسی اور الرجی کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

15 ستمبر, 2024

جہلم میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، عوام پریشان

21 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں