جہلم میں روہتاس روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں روہتاس روڈ پر پاکستان بیکری کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت نوکر عباس ولد محمد فاروق سکنہ چتن کے نام سے ہوئی ہے۔


