Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بیرون ملک اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کے پاس کیا قابلیت ہونی چاہیے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بیرون ملک اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کے پاس کیا قابلیت ہونی چاہیے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

حکومت نے گزشتہ 3 سالوں میں ایک ہزار 115 طلبہ کو اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا ہے جن میں سے سب سے زیادہ 634 (58 فیصد) کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ان طلبہ میں سے ایک ہزار 22 کو پی ایچ ڈی جبکہ 81 کو ایم فل یا ایم ایس کے لیے باہر بھیجا گیا ہے۔ سب سے زیادہ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 371 طلبہ کو اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا گیا ہے۔

دستیاب وزارت تعلیم کے ریکارڈ کے مطابق سال 2020-21 میں 172 طلبہ کو بیرون ملک اسکالرشپ پر بھیجا گیا۔ سال 2021-22 میں 485 اور سال 2022-23 میں 458 کو اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ پی ایچ ڈی کے لیے اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔ گزشتہ سال 434 طلبہ کو پی ایچ ڈی اور 14 کو ایم ایس یا ایم فل کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا۔

وزارت تعلیم کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں سب سے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 371 طلبہ کو اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا گیا ہے۔ 231 کو میڈیکل، 183 کو فیزیکل سائنسز، 134 کو اگریکلچر اور ویٹنری سائنسز، 114 کو سوشل سائنسز، 55 کو بزنس ایجوکیشن اور 15 کو آرٹس اور ہیومینٹیز کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے حکومت نے اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا۔

اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجنے کے لیے حکومت نے کوٹہ سسٹم کا نظام رائج کیا ہوا ہے۔ پنجاب کا کوٹہ 50 فیصد، سندھ کا 19 فیصد، خیبرپختونخوا اور فاٹا کا 14.5 فیصد، بلوچستان کا 6 فیصد، گلگت بلتستان کا ایک اور آزاد کشمیر کا 2 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے جبکہ 7.5 فیصد طلبہ کو میرٹ پر اسکالرشپ دی جاتی ہے۔

گزشتہ 3 سالوں میں سب سے زیادہ 634 (58 فیصد) طلبہ کو پنجاب سے بیرون ملک اسکالرشپ بھیجا گیا۔ سندھ سے 108 (9.5 فیصد)، خیبرپختونخوا اور فاٹا سے 211 (20 فیصد)، بلوچستان سے 82 (7.3 فیصد)، اسلام آباد سے 30 (2.6 فیصد) ، گلگت بلتستان سے 19 (1.7 فیصد) جبکہ آزاد کشمیر سے 31 (2.8 فیصد) طلبہ کو بیرون ملک حصول تعلیم کے لیے اسکالرشپ پر بھیجا گیا۔

حکومت طلبہ کو مقامی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے بھی اسکالرشپ فراہم کر رہی ہے۔ گزشتہ 3 سالوں میں 1 ہزار 941 طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی۔ ایک ہزار 48 طلبا کو ایم ایس اور ایم فل جبکہ 893 کو پی ایچ ڈی کے لیے اسکالرشپ دی گئی۔ ایم فل اور ایم ایس کرنے والے طلبہ کو ماہانہ 12 ہزار روپے اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کو ماہانہ 18 ہزار روپے مشاہرہ بھی دیا جاتا ہے۔

مقامی یونیورسٹیوں میں گزشتہ 3 سالوں میں سب سے زیادہ 413 طلبہ کو اگریکلچر اور ویٹنری سائنسز کے شعبے میں حصول تعلیم کے لیے اسکالرشپ دی گئی، 361 کو انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، 231 کو میڈیکل، 288 کو فیزیکل سائنسز، 315 کو سوشل سائنسز،148 کو بزنس ایجوکیشن اور 185 کو آرٹس اور ہیومینٹیز کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے حکومت نے اسکالرشپ دی۔

بیرون ملک اسکالرشپ کے حصول کے لیے حکومت نے ایک معیار وضع کیا ہوا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار پاکستانی یا آزاد کشمیر کا نیشنل ہو۔ ایم ایس یا ایم فل کے لیے 16 سالہ تعلیم، اور پی ایچ ڈی کے لیے 18 سالہ تعلیم حاصل کی ہو، درخواست گزار نے گار سمسٹر سسٹم میں تعلیم حاصل کی ہے تو کم سے کم سی جی پی اے 3 ہونا چاہیے اور اگر سالانہ سسٹم میں تعلیم حاصل کی کے تو فرسٹ ڈویژن ہونی چاہیے۔

اسکالرشپ کے امیدوار اساتذہ کی عمر کی حد 40 سال جبکہ دیگر تمام کی عمر کی حد 35 سال ہے اور یہ ضروری ہے کہ درخواست گزار نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی کی کوئی اور اسکالرشپ حاصل نہ کی ہو۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
43%
2 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
21 °C

تازہ ترین

ای پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر، اجرا کی تاریخ تبدیل
20 اکتوبر, 2026
حکومت پنجاب کا جاسوسی کے آلات اور خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
20 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 376 افراد کی چیکنگ؛ دو افغان شہری گرفتار
20 اکتوبر, 2026
جہلم میں آٹے کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت، چیف سیکرٹری پنجاب کا ڈپٹی کمشنرز کو اہم حکم
20 اکتوبر, 2026
نوجوان نسل کو جرائم سے محفوظ رکھنا اور قانون کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنا جہلم پولیس کی ترجیحات ہیں، ڈی ایس پی محمد اکرم
20 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا شامل ہوں گے؟

14 اگست, 2024

سوہاوہ کے متعدد پرائمری سکولوں کی نجکاری کر دی گئی، اساتذہ سخت عدم تحفظ کا شکار

5 اگست, 2024

دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا

21 فروری, 2024

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے 44 ہزار افراد کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟

26 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں